DailyNews

Birmingham; Ahsan Khan, 3, shot and injured while on holidays from Alum Rock, Birmingham

برٹش پاکستانی نژاد تین سالہ بچہ اپنی ماں کی آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

برمنگھم کے علاقے آلم راک کا رہائشی تین سالہ بچہ پاکستان میں اپنی ماں کی آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بن گیا زندگی کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے تفصیلات کے مطابق آلمراک برمنگھم کی رہائشی خاتون یاسمین اختر اپنے تین سالہ بیٹے احسان جان اور اپنے دیور کے ساتھ پشاور میں شاپنگ مارکیٹ میں جارہی تھی کے ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹیکسی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک گولی ڈرائیور کو لگی ایک گولی دیور کو اور دو گولیاں تین سالہ احسان خان کے پیٹ میں لگی احسان اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ۔


ذوالفقار علی وارثی کے اعزاز میں چوہدری اصغر آف ڈھوک بلندیاں کی طرف سے پارٹی کا اہتمام ۔

Ch Asghar Ali of Dhok Baba Baland holds reception for Zulfiqar Ali Warsi in Slough

سلاو میں مقیم ڈھوک بلندیاں کے رہائشی چوہدری اصغر صاحب نے اجالا فاونڈیشن کے سربراہ ذوالفقار علی وارثی صاحب کے اعزاز میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق ، النورفوڈز کے ڈائریکٹر چوہدری اخلاق، راجہ حسن اختر، سابقکونسلر ظفر عجائب، خطیب اجالا فاونڈیشن حافظ اسرار صاحب اور چوہدری خالد کے علاوہ چوہدری اصغر صاحب کے دوست احباب نے بھی شرکت کی۔ چوہدری اشتیاق صاحب نے ذوالفقار علی وارثی صاحب کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ ذوالفقار علی وارثی صاحب نے چوہدری اصغر آف ڈھوک بلندیاں کا پارٹی کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button