Kallar SyedanHeadlineDailyNews

Kallar Syedan; Choa Khalsa Shopkeeper robbed and shot on Kallar bridge

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کریانہ اسٹور کے مالک کو ڈاکو نے لوٹنے کے بعد گولی مار کر زخمی کر دیا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کریانہ اسٹور کے مالک کو ڈاکو نے لوٹنے کے بعد گولی مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی دکاندار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔نئی آبادی چوآ خالصہ کا 45 سالہ عاصم جاوید اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نالہ کانسی کے قریب پیدل جانے والے ملزم نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا جس پر دکاندار نے پیسے اس کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ گولی مت مارو مگر ڈاکو نے پیسے لینے کے باوجود اسے گولی مار دی جو اس کے سینے پر لگی اور وہ زخمی ہو کر گر گیا ۔ سب انسپکٹر ملک کرامت حسین مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan; Asim Javed, 45, of Choa Khalsa who was returning home after closing his grocery store in Kallar Syedan, was robbed and then shot and injured by a walking pedestrian.

Show More

Related Articles