DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Seeds of Turnip plant provided by Punjab agriculture department turns out to be Mustard

محکمہ زراعت پنجاب کی کرشمہ سازیاں ،کچن گارڈننگ کے لیے فراہم کردہ شلغم کا بیج سرسوں نکلا

محکمہ زراعت پنجاب کی کرشمہ سازیاں ،کچن گارڈننگ کے لیے فراہم کردہ شلغم کا بیج سرسوں نکلا،چند ماہ قبل محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے زرعی ترقیاتی ادارہ سبزیات فیصل آبادکا گاجر مولی پالک دھنیہ میتھی سلاد اور گوبھی سرسوں کا بیج کچن گارڈننگ کے لیے خواہشمندوں کو مہیا کیا گیا ۔مقامی دفتر سے مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے بھی شلغم کا یہ بیج کاشت کیا اور جب فصل تیار ہوئی تو یہ شلغموں کی بجائے سرسوں نکلی اس کے بڑے تنے کے اوپر سرسوں کے پھول کھلے اور جب اسے جڑوں سے اکھاڑا گیا تو نیچے سے کم وزن کے شلغم نکلے اور یہ شلغم کسی استعمال کے قابل نہ تھے ،محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام کو اس کرشمہ سازی کا فوری نوٹس لینا چاہئیے۔

Kallar Syedan; Few months ago the Punjab agriculture department supplied seeds of turnip on kitchen gardening in Tehsil Kallar Syedan, Thousands of households including journalist Ikram Ul Haq Qureshi even did the plantation of turnip, to surprise of everyone, the crops turned out to be of mustard rather then Turnip.

نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آوور چیز سنگھا کر بلاک فیکٹری کے مالک کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا

Over one Lakh Rps taken from block factory owner Nazakat Hussain by conmen who gave him medicine to smell on which he fainted

کلر سیداں میں گاہک کے روپ میں نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آوور چیز سنگھا کر بلاک فیکٹری کے مالک کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔کلر سیداں بائی پاس پر واقع ایک فیکٹری کے مالک ملک نزاکت حسین نے بتایا کہ میں اپنی فیکٹری میں موجود تھا کہ اسی دوران تین افغانی ایکس ایل آئی کار میں آئے اور ایک ہزار بلاک خریدنے کا سودا کیا اور ایک لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔میں رقم گن رہا تھا کہ اسی دوران انہوں نے نشہ آوور چیز سنگھا کر مجھے بے ہوش کر دیا۔ایک لاکھ روپے سمیت جو رقم پہلے سے میرے پاس موجود تھی وہ بھی لے کر فرار ہو گئے۔

لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش

Wanted man from Sahot arrested and made to appear in court

کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر مظہر سجاد نے ایک برس قبل لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ کے دو رہائشی بھائی محمد عمران اور اکرام کلر سیداں کے علاقہ میں موجود ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے جس پر چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے انہیں گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور ایک سال سے روپوش تھے۔

کلر سیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش سے گندم کی تیار فصل کو شدید خطرات

Fears over wheat crops after continuous rainfall

کلر سیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش سے گندم کی تیار فصل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ،مزید بارش کی صورت میں گند م کی تیارفصل کو نقصان پہنچنے کے قوی امکانات ہیں ۔ادھر مسلسل بارش سے جہاں سردی کا دورانیہ بڑھ گیا ہے وہیں سڑکوں کا حلیہ بھی بگڑ گیا مسلسل بارشوں نے سڑکوں کو ادھیڑ کر رکھ دیا ،راولپنڈی ریجن کی سب سے معیاری تعمیر ہونے والی دوریہ سڑک روات سے کلر سیداں میں بھی سات آٹھ برس کے بعد گڑھے نمودار ہو گئے اور پنجاب ہائی وے ان پر مٹی ڈالنے میں مصروف ہے جبکہ کلر سیداں سے دھانگلی سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جس سے مقامی آبادی کے علاوہ آزاد کشمیر اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دھانگلی سے کلر سیداں بائیس کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت میں طے ہوتا ہے ۔

سلاؤ کے چوہدری عثمان شفیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Ch Usman Shafiq of Slough celebrated in Kallar Syedan

لندن کے نواحی شہر سلاؤ کے  چوہدری شفیق احمد کے فرزند چوہدری عثمان شفیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق، سابق رکن اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،چیئر مین راجہ ندیم احمد، انسپکٹر چوہدری ضمیر، بیرسٹر احمد صغیر راجہ،حافظ سہیل اشرف ملک، ملک فیاض سندھو، جاوید کیانی،مالک داد بھٹی،محمد ظریف راجا،الحاج غلام ظہیر، چوہدری کلیم رسول، چوہدری محمد فاروق، راجہ داؤد اکبر، چیئر مین محمد یعقوب ، چوہدری طارق، چوہدری مسعود، چوہدری الفت حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

معین الدین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Moheen Ul Din Ahmed celebrated in Kallar Syedan

مقامی صحافی عزیز احمد پاشا کے بھانجے معین الدین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، عاطف اعجاز بٹ، صوبیدار ظفر اقبال، اکرام الحق قریشی ،چوہدری ساجد علی ،ظفر اقبال بٹ، جہانزیب ستی، ملک عبدالغفار، عمران نواب،قاضی عمیر، سلطان کہوٹ، ملک فاروق، ملک جہانگیر اعوان، عثمان ذوالفقار،نعمان طالب اور دیگر نے شرکت کی۔

مقا می تا جر بابو محمد ا سما عیل کے فر ز ند،مفتی عبد ا لو حید کے کزن محمد ا سحا ق ا نتقا ل کر گئے

Mohammad Ishaq passed away in Kallar syedan

مقا می تا جر بابو محمد ا سما عیل کے فر ز ند،مفتی عبد ا لو حید کے کزن محمد ا سحا ق ا نتقا ل کر گئے نما ز جنا ز ہ کلر سید اں سپو ر ٹس گر ا ؤ نڈ میں ا د ا کی گئی جس میں پا ر لیما نی سیکر ٹر ی جیل خا نہ جا ت راجہ صغیر ا حمد،چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س، شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،عا بد حسین ز ا ہد ی،ٹھیکید ا ر لطیف،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد رمحمد ا عجا ز بٹ، نو ید ا ختر مغل،نصیر ا ختر بھٹی،مسعو د احمد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button