AJKDailyNews

Dadyal, AJK; The 2019 Dadyal festival to start from 15th March

ڈڈیال فیسٹول2019کی تیاریاں مکمل 15مارچ سے شروع

ڈڈیال فیسٹول2019کی تیاریاں مکمل 15مارچ سے شروع ہونے والا فیسٹول 17مارچ کی شام اختتام پزیر ہو گا شجر کاری مہم ، میرا تھن ریس، کبڈی میچ ،بیڈ منٹن فائنل، اصلاحی ڈرامہ اور صوفی میوزک نائٹ کنسرٹ فیسٹول کا حصہ ہو گا ہر سال کی طرح اس سال بھی سینکڑوں افراد فیسٹول کا حصہ بنیں گے عوام علاقہ ڈڈیال کا شجر کاری مہم شروع کرنے پر ڈڈیال فیسٹول کی تنظیم کو خراج تحسین ڈڈیال فیسٹول کے چیئرمین راجہ سکندر علی، برانڈ ایمبیسڈر انور لطیف ڈار اور ڈائیریکٹر راجہ محمد ساجد خان نے تمام ترتیب دیے گئے پروگرام فائنل کردیے تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح ہونے والا ڈڈیال فیسٹول اس سال بھی منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ڈڈیال فیسٹول 2019کا آغاز شجر کاری مہم سے کیا جائے گا اس سلسلہ میں ڈڈیال میں مختلف مقامات پر شجر کاری کی جائے گی 15مارچ کو شروع ہونے والا ڈڈیال فیسٹول کا آغاز کرنے کے بعد پہلی صحت مند سرگرمی میراتھن ریس منعقد ہو گی جس کی انٹری شروع ہو چکی ہے ریس میں ڈڈیال کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع سے بھی درجنوں نوجوان شریک ہو ں گے ریس میں پہلے نمبر پر آنے والے نوجوان کو 10ہزار روپے انعام دوسرا نمبر 5ہزار روپے جبکہ تیسرا نمبر حاصل کرنے والے نوجوان کو 3ہزار روپے انعام دیا جائے گا میراتھن ریس کے آرگنائزر قاسم صادق بٹ اور زبیر اختر کشمیری ہوں گے 16مارچ کو کبڈی کا سب سے بڑا میچ منعقد ہو گا جس کے آرگنائزر اشفاق بادل ہوں گے کبڈی میچ کا ٹاکرا سہیل گوندل کی ٹیم اور نواز حافظ آباد کی ٹیم کے درمیان ہو گا جس میں دونوں ٹیموں کے مایہ ناز پہلوان شریک ہوں گے کبڈی میچ سپورٹس سٹیڈیم ڈڈیال میں منعقد ہو گی 17مارچ کو فرینڈز آرٹس کونسل ڈڈیال کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈڈیال میں اصلاحی ڈرامہ بندہ بیمار پیش کیا جائے گا ڈرامہ کے آرگنائزر احمد لطیف ڈار ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ صوفی نائٹ میوزک کنسرٹ بھی منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے بہترین گائیک نعیم ہزاروی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ڈڈیال فیسٹول کے چیئرمین راجہ سکندر علی، برانڈ ایمبیسڈر انور لطیف ڈار اور ڈائیریکٹر راجہ محمد ساجد خان نے تمام ترتیب دیے گئے پروگرام کو فائنل کردیے۔

ایک اجلاس زیر صدارت راجہ محمد محبوب خان رحیم عطاری کی رہائش گاہ وسیم ہاؤہاس انب منعقد ہو اجسمیں ملازمین جنگلات فارسٹگارڈن حبیب خان ،محمد صدیق ،محمد نثار ،گلفراز،اختر رسول فارسٹر زصابان طالب محبوب ،فارسٹر بدیح زمان ،بابو طارق شریف ڈڈیال خالد شہزاد نے بطور خاص شرکت کی اجلاس میں سرکل آفس میرپور سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہو نے والے بابو محمد صدیق کو تمام ملازمین جنگلات کی طرف سے عمر کی سعادت حاصل کرنے پر مبار ک باد دی گی اور محمدصدیق کی عمر درازی کیلئے بھی خصوصی دعاکی گی اور نیک خواہشیات کا اظہار کیا آخر میں ان کے گھر حاضری دی کے لئے خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا 

ڈڈیال کا مشہور مقدمہ سرکار بنام شکیل احمدبجرائم مستغیث بذریعہ راجہ کالا خان ولد علی حیدر ساکن رجوعہ جو سال 2015 میں راجہ کالا خان ساکن رجوعہ کے گھر میں ڈکیتی پر مبنی تھا ایڈیشنل ضعلی فوجداری عدالت ڈڈیال نے فیصلہ سنا دیا ہے اس موقع پر عوام علاقہ کی طرف سے فیصلے پر اطمینان کا اظہار معزز جج جہانگیر احمد جرال اور قاضی محمد رضوان کو خراج تحسین ،اس مقدمہ میں مستغیث کی جانب سے شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ جبکہ ملزم تنویر کیجانب سے لالہ فرید الراحمن ایڈووکیٹ اور باقی ملزمان کی طرف سے مرزا محمد رفیق ایڈووکیٹ شامل تھے،تفصیلات کے مطابق مورخہ یکم جولائی 2015 کو مستغیث مقدمہ تھانہ پولیس ڈڈیال میں بدیں مضمون پیش کی کہ سائل معہ اپنے بھتیجے شاہین ولد گلبہار کے اپنے مکان کے صحن میں حسب معمول سو گے تھے، رات کا وقت تھا ،5 اشخاص جو اسلحہ سے لیس تھے گھرکا قیمتی سامان نقدی اور زیوارت لے گے تھے،ضلعی فوجداری عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان،شکیل احمد ولد عبداللہ قوم قریشی سکنہ تحصیل کہوٹہ،ربنواز ولد محمد شریف قوم ستی تحصیل کوٹلی ستیاں،شوکت حسین ولد عاشق حسین قوم عباسی سکنہ رمکوٹ تحصیل ابیٹ آباد کو جرائمAPC395,458,15A.Oمیں مجرم قرار دیا گیا ہے،جبکہ ملزم تنویر شاہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا،مجرمان چونکہ عدم سزا یافتہ ہیں اور مقدمہ کے حالات وواقعات اور شہادت کے میعار کو مدنظر رکھتے ہوئے جملہ جرائم مقرر شدہ سزا کی بالائی حدکی بجائے نسبتا کم سزا دی جانی قرین انصاف ہے،ہرسہ مجرمان کو جرم APC 395میں07/07سال قید بامشقت اور مبلغ20/20ہزار روپے جرمانہ فی کس کی سزا سنائی گی،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان مزید02/02 ماہ قید برداشت کریں گے،جرم APC 458میں ہرسہ مجرمان کو 05/05 سال قید با مشقت اور جرمانہ مبلغ 10/10 ہزار روپے فی کس کی سزا اور عدم ادئیگی جرمانہ کی صورت میں مجرمان مزید01/01ماہ قید محض برداشت کریں گے جرم 15A.Oہرسہ مجرمان کو02/02سال قید محض اور جرمانہ مبلغ 05/05ہزار روپے فی کس کی سزا اور اور عدم ادائیگی کی صورت میں مجرمان کو مزید 15آیام قید کی سزا ہو گی

ٹیچر آرگنائزیشن میرپور ڈوثرن کے صدر قاری حفیظ الرحمن نے کہا کہ بھارتی جنگی جنوں کامنہ توڑجواب دنیا افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیت ہے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی جارجت اور گولہ باری ابھی تک جارہی ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آنا چاہے ورنہ پاکستان کی غیور عوام اور افواج پاکستان ملکر بھارت کو صفہ ہستی سے مٹا دیں گے ڈوثرنل صدر قاری حفیظ الرحمن نے یہ بات مقامی ہو ٹل میں نمائندہ اساتذہ وفد سے ملاقات میں کہی اساتذہ کے وفد کی قیادت ماسٹر عبدالمالک نے کی جبکہ دیگر اساتذمیں سنےئر ٹیچر محمد مشتاق،سنےئر ٹیچر محمد بنارس ،عاصم چغتائی ،عطاء الرحمن ،محمد پرویز راجہ ساجد علی،راشد شبیر ،لیاقت حسین عربی ،عبدالستار شامل تھے اس موقع پر ماسٹر عبد المالک نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پیٹھ میں چھرا کھوننپے کی ناکام کوشش کی ہے جبکہ پاکستانی فوج نے دن کی روشنی میں اور پہلے بتا کر بھاتی سور ماؤں کو کر ارا جو اب دیا ہے انکے دو لڑاکا طیارے گرائے جبکہ ایک پائلٹ گرفتار کیا نرنیدر مودی کو اب ہو ش کے نا خن لینا چاہیں اور بہادر قوم سے ٹکر نہ لے ورنہ دنیا کے نقشے سے بھارت کا نام ونشان ختم ہو جائے گا آخر پر تما م اساتذہ کرام نے پاکستانی فوج اور ملک کی سامتی اور امن کے لئے دعا کی 

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزیراہنما ملک محمد نذیر نے وزیر عظم پا کستان عمران خان زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جس طرح انہوں نے پاکستان قوم کی ترجمانی کی اور کشمیر یوں کی حق خود ار ادیت کی حمایت کی ایسا نڈراور دلیر لیڈر صدر ایوب خام مرحوم کے بعد پاکستان میں پید ا ہو ا جس نے دلیری کے ساتھ پاکستان قوم کا ساتھ دیا جس سے قوم کا حوصلے بلند ہو ئے ورنہ اس قبل بھارتی انتہا پسند وزیراعظم مودی اور اس کے نمائندے ملے اپنے گھر اور مری میں جاکر ملاقات کرتے رہے جس سے پاکستانی قوم کے سر شرمندگی سے جھک گئے سابق وزیرعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان چوہدری نے پوری دنیا میں میں کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم کو اجاگر کیا اور امر یکی صدر اور یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر سے آگا کیا جس سے مسئلہ کشمیر پوری دینا میں اجاگر ہو ا

مسلم کانفرنس ضلع میرپور کے کنونیئر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری شوکت علی نے کہا ہے کہ سردار عتیق آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بارڈر پر جا کر متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے پاک آرمی کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی کا کوئی ڈر نہیں ہے انڈیاپاکستان کے خلاف کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوک بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے انڈین فضائیہ کے 2طیارے گرا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہم پوری دنیا کو فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری آرمی دنیا کی بہترین آرمی ہے جو بروقت دشمن کو جواب دینے اور سبق سیکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی اس سے قبل بھی 1965میں لاہور چائے پینے کیلئے آرہی تھی مگر پاک آرمی اور پاکستان کی عوام نے اس کو بھرپور جواب دے کر اسے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا انڈیا نے اگر پاکستان پر حملہ کرنے یا ایسی کوئی بھی غلطی کی تو پاکستان کی عوام اپنی آرمی کی ڈھال بن کر اور 2قدم آگے بڑھ کر انڈیا کو وہ سبق سکھائے گی کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ انڈیا یہ بات کبھی بھی نہ بھولے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ہم نے ایٹم بم کھیلنے کیلئے نہیں بنائے ہوئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button