DailyNewsHeadlineOverseas news

France; French Pakistani national hold rally in support of Pakistan army

فرانس میں افواجِ پاکستان کے حق میں ریلی کا اہتمام مقررین کا خطاب

فرانس میں افواجِ پاکستان کے حق میں ریلی کا اہتمام مقررین کا خطاب
گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی کے جواب میں بھارت کے دو طیارے مار گرانے اور پائلٹ گرفتار کرنے کی کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فرانس کے مشہور بزنس مین ملک عنصر ۔ چوہدری محمد فیاض اور ملک عابد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان احباب کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کر کے پاک فوج کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اورسیزز کی رائے ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی سیاسی و فوجی قیادت نے ہمیں اپنے دفاع میں اس کارروائی پر مجبور کیا۔ اس کامیاب دندان شکن کارروائی کے بعد اب بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور سمجھ لینا چاہیے کہ دونوں ملکوں کی افواج میں بنیادی فرق یہ ہے کہ دشمن کی فوج موت سے خوف زدہ جبکہ ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار اور وطن کی خاطر موت کو گلے لگانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم اورسیزز وفاقی حکومت کے ذریعے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخاب جیتنے کیلئے دنیا کا امن داؤ پر لگانے کی پاداش میں مناسب کارروائی کی جائے۔

France; French Pakistani national hold rally in support of Pakistan army and condemned India for their air strike on Pakistani soil. Ch M Fayaz, Malik Ansar and Malik Abid praised the army for their prompt action.

Show More

Related Articles

Back to top button