DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Raja Shabaz Ibrahim wallima ceremony held in Dudial

راجہ شہباز ابراہیم کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب کاانعقاد اپیکس مارکی ڈھڈیال میں کیا

پاکستان پیپلز پارٹی جاتلی کے مرکزی رہنما راجہ شہزادابراہیم شازی کے بیٹے راجہ شہباز ابراہیم کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب کاانعقاد اپیکس مارکی ڈھڈیال میں کیا گیادعوت کے دوران میوزک کے دوران آئے ہوئے مہمانوں کے دل جیت لیے اس کے علاوہ پوٹھوہاری ثقافت کو زندہ رکھتے ہوئے راجہ فرقان ابراہیم نے مکئی کی روٹی ،مکھن ،سرسوں کاساگ اور پان کے اسپیشل اسٹال نصب کروائے اس کے علاوہ مہمانوں کی دلکش اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گی تقریب نے ہر طرف خوبصورت سماں باندھ دیا تقریب کے خاص بات تقریب کے چیف گیسٹ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دولہا راجہ شہباز ابراہیم کو لیموزین گاڑی میں ڈھول کی تھاپ پرپنڈال لایا گیا ان کے پنڈال پہنچتے ہی آئے ہوئے مہمانوں نے کھڑے ہو کران کا استقبال کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جاتلی کے مرکزی رہنما راجہ شہزادابراہیم شازی کے بیٹے ،راجہ فرقان ابراہیم کے بھتیجے اور راجہ محمد علی کے کزن راجہ شہباز ابراہیم کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب سیاسی اجتماع کی شکل کر گیاتقریب میں نہ صرف تحصیل گوجرخان بلکے دیگر ضلعوں سے بھی ایم پی اے اور ایم این ایز نے شرکت کی ان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،راجہ جاوید اشرف،سید مسکین شاہ ،سید انوار الحق ،پیر مخدوم حسین شاہ آف بھنگالی شریف ،فرخ اقبال ،ایم پی اے چوہدری ساجد محمود ، راجہ شیر افضل ،سیشن جج چوہدری انوار احمد خان ،ڈی ایس پی راجہ وحیدیونین کونسلوں کے چیرمین چوہدری جمشید ، محمد خان بھٹی ،ثقلین اعجاز جنجوعہ ،طاہر اشفاق ، راجہ شبیر سید اشعر شاہ،وائس چیرمین یونین کونسل جاتلی راجہ زیشان اکبر،مرزا منیر ،چوہدری اسحاق ،راجہ شیر افضل ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے ہیڈ ماسٹر قیصر بشیر گوندل ،ماسٹر امتیاز ،راجہ ظہور ،راجہ شہباز بابر ،راجہ عرفان ،مسلم لیگ ن گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ راجہ جلیل ،راجہ محمود ،جاوید مغل ،کامران کامی ،راجہ نذیر ،قاضی ظفر ،ریاست بھٹی ،راجہ عباس ،راجہ شکیل ،راجہ عرفان ، ،ذاکر حسین شاہ ،آرمی ،پولیس افسران ،مقامی صحافیوں کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button