DailyNews

Rawalpindi; Gas supply work starts in 16 villages of Chak Bale Khan region

چک بیلی خان کے مضافاتی 16دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کاعمل مرحلہ وار شروع ہو گا ہر مرحلے میں چار گاؤں کا کام شروع کیا جائے گا

چک بیلی خان کے مضافاتی 16دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کاعمل مرحلہ وار شروع ہو گا ہر مرحلے میں چار گاؤں کا کام شروع کیا جائے گا پہلے مرحلے میں پنڈوڑی، ڈھوک بھٹی، باہیا اور بندوٹی کو رکھا گیا ہے اس کے علاوہ چک بیلی خان کی واٹر سپلائی میں توسیع کے لئے مزید 17لاکھ روپے کی گرانٹ کی تجویز بھی حکومتِ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما اور حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹر چوہدری محمد افضل پڑیال نے چک بیلی خان میں ایک بڑے گروپ کی مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتائی تقریب کا اہتمام چوہدری اختر محمود سیفی کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں اختر برادران میں سے حاجی صابر حسین اور چوہدری آصف محمود کے علاوہ ڈھوک سپارس سے تعلق رکھنے والی دیگر برادریوں سے فیصل بٹ، ملک جاوید اقبال اور ملک اظہر محمود تھے چوہدری اختر محمود نے مذکورہ تمام لوگوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ان تمام لوگوں کا تعلق مسلم لیگ ن (چوہدری نثار گروپ )سے تھا اور انھیں ہر دفعہ مسلم لیگ ن نے اپنا ہوتے ہوئے بھی دھوکہ دیا جس کے باعث وہ پارٹی تبدیل کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں چوہدری محمد افضل نے ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

Rest of the day news from Chak Bale Khan;

نئے فیڈر کی تنصیب کی وجہ چک بیلی خان شہر کی بجلی صبح سے شام تک بند ہونے لگی جس سے کاروباری کام دن بھرٹھپ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کا روزانہ کے حساب سے نقصان ہو رہا ہے بجلی سے وابستہ روزگار کے حامل لوگ دن بھر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے شام کو خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ جاتے ہیں آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن سے معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کہ یہ سلسلہ 31مارچ تک جاری رہے گا عوامی حلقوں نے اسے واپڈا کی غلط حکمتِ عملی قرادیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح نئے کام کے باعث چلتے ہوئے کام کو مہینوں کے لئے روک دینا آئیسکو کی سنگین نا اہلی ہے لوگوں نے ایس ای چکوال سرکل، آئیسکو چیف اور بالخصوص بجلی کے وزیر جناب عمر ایوب خان سے اپیل کی ہے کہمہوٹہ فیڈر کی تنصیب کے باعث چک بیلی خان شہر کی بجلی مہینوں کے لئے بند کر دینے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لے کر بجلی کی رسائی کا متبادل انتظام کیا جائے

پی ٹی آئی چک بیلی خان کی جانب سے حاجی عاشق حسین ، چوہدری امجد مسعود شیریال، چوہدری مسعود جیلانی ، چوہدری اسد علی سیکرٹری اور چوہدری محمود احمد نے سجادہ نشین باہیا شریف پیر سید امجد حسین قادری نوشاہی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

چونترہ اڈیالہ روڈ صرف گورکھپور تک دو رویہ ہونے کی وجہ سے اس سے آگے ٹریفک کے لئے انتہائی پریشانی کا باعث بن رہی ہے سڑک کی اونچائی کم ہونے سے آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتی ہے نیز گورکھپور سے جوڑیاں تک دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے اس حصہ پر ٹریفک کا لوڈ بھی بڑھ جاتا ہے عوامی حلقوں نے سڑک کے باقی ماندہ حصہ کو بھی دو رویہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button