DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Heavy rainfall brings Kahuta to standstill while one child dies after roof collapses

موسم سر ما کی موسلار دار بارش نے ایم سی کہوٹہ اور محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکر دگی کا پول کھول دیا نالے ناں ہونے کی وجہ سٹرکیں ڈیم بن گیں

موسم سر ما کی موسلار دار بارش نے ایم سی کہوٹہ اور محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکر دگی کا پول کھول دیا نالے ناں ہونے کی وجہ سٹرکیں ڈیم بن گیں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں ۔سکول کے طلبا و طالبات سکولوں سے جبکہ ملازمین اپنی ڈیوٹیوں سے لیٹ ہو گے ۔اہلیان علاقہ نے زمہ داروں کی ناقص کارکر دگی پر شدید تنقید کی اور اعلیٰ حکام سے اس خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دو دنوں سے جاری موسم سر ماکی جارش سے انتظامیہ اور دیگر زمہ دار افرادکی ناقص کاکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے کہوٹہ بس اسٹینڈ کے قریب سڑک کے اطراف میں نالہ ناں ہونے کی وجہ سے بارشی پانی نے سٹرک پر تالاب کی شکل اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی کئی کئی میلوں تک لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اہلیان علاقہ اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

دو دن سے جاری موسلار دار بارش کی وجہ سے کہوٹہ کی یوسی کھڈیوٹ میں مکان کی چھت گر نے سے 1بچہ جان بحق جبکہ اس کی ماں اور بہن بھائی شدید زخمی ہو گے ان کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجادحسین ستی اور دیگر معززین علاقہ موقع پر پہنچ گے تمام امدادی کام اپنی نگرانی میں کرایا حکومت وقت سے متاثر ہ خاندان کی مالی امداد کی اپیل یاد رہے مذکورہ خاندان کا سربراہ پہلے کی فوت ہو گیا تھا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں بارشوں کاجاری ہے کہوٹہ شہر میں گردو نواح میں بھی شدید بارش لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید تغیانی آگئی ہے کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ کے علاقہ سبملا میں کچے مکان کی چھت گر نے کی وجہ سے سبحان راشد جان بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ ایک بھائی اور ایک بہن بھی شدید زخمی ہو گئی جن کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ لایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجادحسین ستی اور دیگر معززین علاقہ موقع پر پہنچ گے تمام امدادی کام اپنی نگرانی میں کرایا حکومت وقت سے متاثر ہ خاندان کی مالی امداد کی اپیل یاد رہے مذکورہ خاندان کا سربراہ پہلے کی فوت ہوگیا تھا ۔

Kahuta; The heavy rainfall in past few days has brought Kahuta main road network to standstill, the roads were looking more like river due to to no water sewerage system. A Child Subhan Rashid of village Sambla in Khadyot was killed after roof collapsed in heavy rainfall.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ رواں ہفتے میں ہونے والی فوتگیوں والوں ہاں حاضری لواحقین سے تعزیت

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi visits Kahuta region

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ رواں ہفتے میں ہونے والی فوتگیوں والوں ہاں حاضری لواحقین سے تعزیت کااظہاراور مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی ۔لیگی رہنماؤں ،کارکنوں اور ورکروں سے بھی ملاقات ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روزہمراہ چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،چیئرمین دوبیر ن خوردراجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ،راجہ ذوالفقار علی ستی ،ٹھکیدار قمر عباسی،آفتاب کیانی آف نارہ اور ممبر پریس کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے پریس کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر کے والد محترم صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے دلی تعزیت کا اظہارمر حوم کے حوالے سے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے ہمیشہ قلم کی حرمت کو برقرار رکھا اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ حق و سچ کی صدا بلند کی ان کی وفات سے علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیاہے انہوں نے کہا کہ راجہ گلشن ضمیر کی وفات سے علاقہ سوشل ورکر ، غریب پرور شخصیت سے محروم ہوگیاانہوں نے ہمیشہ مظلوم ،پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑی اور علاقائی مسائل دلیری ، بہادری سے اجاگر کر کے کلمہ حق کی صدا ہمیشہ بلند کی اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کر یں ۔ شاہد خاقان عباسی نے سابق سٹی ناظم کہوٹہ چیئرمین راجہ اشتیاق احمد (مرحوم) کی والدہ محترمہ اور کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قمر یعقوب اور راجہ عامر یعقوب کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان کا کامیاب دورہ پاکستان۔راجہ صغیر احمد

MPA Raja Sagheer Ahmed praises Prince Mohammad Bin Suliman successful visit

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ورکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلیمان کا کامیاب دورہ پاکستان۔ اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے وزیر اعظم عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہزاروں قیدیوں کو رہا اور ویزہ فیس میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا مشکل وقت گزر گیا ۔بہت جلد پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔ نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بلندیوں تک جانے والی دوستی میں کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان انکی بینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں آئے حلقے کے ووٹروں ،سپورٹروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور اب عمران خان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری آئے گی انھوں نے کہا کہ انشا اللہ عوام کے مسائل حل ہونگے اور تمام وعدے پورے ہونگے۔

 

کہوٹہ کے رہائشی معروف کرکٹر و صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا راولپنڈی سے ممبر نامزد کردیا گیا

Col (r) Wasim Janjua appointed member Pakistan cricket board Rawalpindi 

کہوٹہ کے رہائشی معروف کرکٹر و صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا راولپنڈی سے ممبر نامزد کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنرل (ر) سید ابصار حسین اور ممبران کرنل (ر) وسیم جنجوعہ ، کرنل (ر) نبیل رانا کو نامزد کر کے نئی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا ۔ کرکٹ کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ جلد ہی ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں باقاعدہ کیپنگ کے بعد ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ کرائی جائے گی ۔ چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور موقعے فراہم کیئے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب ممبر معروف کرکٹر اور صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کر نل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ میں مبارک باد دینے والے نوجوان کھلاڑیوں شہریوں معززین علاقہ اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر کہوٹہ کھلاڑیوں نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے راولپنڈی سے ممبر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاوہ کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا ۔ اور کہا کہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا انتخاب کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی اعلی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے کر نل (ر) وسیم جنجوعہ ایک بہترین کرکٹ کے کھلاڑی ہونیکے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے مرکزی صدر کی حثیت سے انتھک محنت ، فرض شناسی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے تائیکوانڈو کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ اہلیانے علاقہ کو اپنے عظیم سپوت پر فخر ہے ۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اس پر پورے اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ ضلع راولپنڈی میں سفارش ہٹ کر میرٹ پر کر کٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو باقاعدہ کمپ کا انعقادکر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button