DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Demand for inquiry in to RWMC Gujar Khan in handling cleaning of the city and staff employment scam

انکوائری کی جائے اورآر ڈبلیو ایم سی گو جر خان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

صدیق مسیح لیبر کونسلر میونسپل کمیٹی گوجرخان نے ڈی سی راولپنڈی کو تحریری درخواست ارسال کی ہے کہ آر ڈبلیو ایم سی کو گو جر خان شہرکی صفائی کا شعبہ دیا گیا تو انہوں نے پچاس سے زائد آدمی لگاکر شہر کی صفائی کروائی لیکن اب وہ پچاس آدمی انہوں نے واپس کر لیے اور کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے ان آدمیوں کونوکری سے نکال دیا ہے۔ وہ آدمی اپنی نوکری چھوڑ کر میونسپل کمیٹی میں بھرتی ہوئے تھے جو آج بے روز گار ہیں 127سینٹری ورکر میونسپل کمیٹی کے بجٹ کے مطابق بھرتی ہیں اور ہر ماہ 127 سینٹری ورکرز کی تنخواہ آرڈبلیو ایم سی کے حوالے کی جاتی ہے لیکن کم آدمی کام کررہے ہیں جوکمپنی کے ملازم ہیں ان کی تنخواہ ہر ماہ پوری آتی ہے لیکن جو میونسپل کمیٹی کے ملازم ہیں ان کی تنخواہ سے ہر ماہ 2 سے 3 ہزار روپے بلا جواز کاٹ لیا جاتا ہے اب جبکہ 8 سینٹری ورکر ریٹائر ہوئے ہیں ان کی جگہ ایک بھی سینٹری ورکر بھرتی نہیں کیا گیا سفارشی بندے بھرتی کیے گئے ہیں جو کام ہی نہیں کرتے اورتنخواہ لے رہے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ہر ماہ کی 30 تاریخ کو ملنی چاہیے مگر آرڈبلیو ایم سی کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو ہر ماہ کی گیارہ یا بارہ تاریخ کو تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی گو جر خان سے آرڈبلیو ایم سی چیک ہر ماہ کی 28 تاریخ کو وصول کر لیتی ہے جب ان کو چارج دیا گیا تو 12 رکشہ جات ٹھیک حالت میں ان کے حوالے کیے گئے تھے جو کہ ناکارہ حالت میں میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جسکی وجہ سے شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں ہفتہ ہفتہ وارڈوں سے کوڑا نہیں اٹھاتے جو کہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔لہذا گزارش ہے کہ انکوائری کی جائے اورآر ڈبلیو ایم سی گو جر خان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ شہری مسائل کا خاتمہ ہو سکے اور سینٹری ورکرز کو ان کی پوری تنخواہ بر وقت مل سکے

Gujar Khan; Demand for inquiry in to RWMC Gujar Khan in handling cleaning of the city and staff employment scam has been asked for, their are allegations of payment and employment scam, where the staff have left but no replacement has taken place but the wages are still being taken.

مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر پہلوان اسلم قریشی کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی

Mother of Pehlwan Aslam Qureshi passed away

مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر پہلوان اسلم قریشی کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ بابا شیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سید ندیم عباس بخاری، راجہ سہیل کیانی، راجہ عبدالغفور کیانی، مختارعابد قریشی، رضوان قریشی، احمد شاہ خان ، جمشید صراف، حاجی بشیر اللہ والے، شہزادہ خان سمیت شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button