DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police will do everything possible to arrest those who committed double murder at petrol station, Insp Zaheer Ahmed Butt

پولیس قتل کے دوھرے مقدمے میں اصل ملزمان تک پہنچنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی

پولیس قتل کے دوھرے مقدمے میں اصل ملزمان تک پہنچنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور اس کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ پولیس تمام پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے قتل کا معاملہ ہے کسی بے گناہ کو ملوث نہیں کریں گے مگر اصل ملزمان تک پہنچنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگتاش نہیں کریں گے واقعے کی جیو فینسگ بھی کرا لی گئی ہے بہت جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

Kallar Syedan; Inspector Zaheer Ahmed Butt of Kallar Syedan police told media that they will do everything possible to arrest who committed double murder at petrol station, Yesterday a cashier and security guard were both killed in a raid by armed men.

موسم سرما میں طوالت اور شدید سردی کے باعث امراض میں شدت سے اضافہ

Cold weather brings virus in Kallar Syedan region

موسم سرما میں طوالت اور شدید سردی کے باعث امراض میں شدت سے اضافہ ہوا ہے خصوصی طور پر دل اور نمونیا کے مریضوں میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے ۔اچانک اموات کا سلسلہ بھی ختم ہونے کو نہیں آ رہا اور مریض راولپنڈی تک پہنچنے سے قبل ہی داعی اجل کو لبیک کہہ جاتے ہیں ۔ڈاکٹروں نے بھی سانس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سردی سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کرنے کو کہا ہے ۔

راجہ محمد اکرم کے ایصال ثواب کے لیے ایک تقریب جامعہ عربیہ طاہریہ ساگری میں منعقد ہوئی

Raja M Akram of Sagri passed away in Toronto, Canada

ساگر ی کے راجہ آفتاب کیانی کے بھائی راجہ محمد اکرم کے ایصال ثواب کے لیے ایک تقریب جامعہ عربیہ طاہریہ ساگری میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین راجہ شہزاد یونس، چیئر مین محمد زبیر کیانی، چیئر مین راجہ فیصل منور، شیخ ساجد الرحمان، محمد قاسم کیانی، چوہدری طارق محمود، راجہ ظفر محمود، راجہ افتخار پکھڑال ،راجہ جاوید اشرف، ملک اشتیاق حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

لونی باجداراں کے معروف سماجی رہنما سائیں محمد ریاض انتقال کر گئے

Sain Mohammad Riaz passed away in Looni Bajdaran

لونی باجداراں کے معروف سماجی رہنما سائیں محمد ریاض انتقال کر گئے انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عوامی سیاسی سماجی اور بلدیاتی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انجمن تاجراں مغل بازار کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب راجپوت کی دادی محترمہ انتقال کر گئیں

Grandmother of Raja Talib Rajpoot passed away 

انجمن تاجراں مغل بازار کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب راجپوت کی دادی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

فا تحہ خو ا نی

پا کستا ن تحر یک ا نصا ف ر ا و لپنڈ ی ڈ و یثر ن کے صد ر ہا ر و ن کما ل ہا شمی،چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،پا کستان پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل سر پر ست ا علی محمد فیا ض کیا نی،چیف آ فیسر بلد یہ کلر سید اں خا لد ر شید،ا نچا ر ج و ا ر ڈن عمر ا ن نو ا ب،غفا ر ا حمد،ما سٹر صلا ح ا لد ین نے پر یس کلب کلر سید اں کے صد ر چو ہد ر ی عا مر کمبو ہ کے تا یا حا جی محمد حنیف کی و فا ت پر ا ن کی ر ہا ئش گا ہ جا کر مر حو م کی مغفر ت کے لیے فا تحہ خو ا نی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button