DailyNews

London; Wembley Masjid shut down after fight breaks out

لندن امام مسجد کو برخاست کرنے پر مسجد میں ہنگامہ آرائی مسجد ایک روز کے لیے بند

 لندن میں ویمبلے سنٹرل مسجد کو ہنگامہ آرائی وجہ سے ایک روز کے لیے بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سنٹرل مسجد ویمبلے کے امام مسجد عبدالستار کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر برخاست کر دیا گیا جس پر مسجد انتظامیہ اور امام مسجد کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس ہر پولیس کو مسجد میں بلا لیا گیا اور مسجد کو ایک روز کے لیے بند کر دیا گیا امام مسجد عبدالستار نے مسجد میں از خود الگ امامت شروع کر دی جس پر پولیس کو بلایا گیا مسجد انتظامیہ نے مسجد کو ایک روز کے لیے بند کر دیا اور تالے لگا دیے گئے یاد رہے کے امام صاحب کے حامیوں اور مسجد انتظامیہ نے مسجد کی تقدس کا کوئی خیال نہیں رکھا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئ ہے جس ہر شدید تنقید بھی گئی ہے ۔ اگر مسجدوں میں اس طرح کی گروپ بندی شروع ہو گئی تو عام لوگوں کا کیا ہو گا

London; Wembley Masjid was shut down for a day after Imam Masjid contract was cancelled and a fight broke out, The video on social media shows men fighting in the masjid as police walked in and locked the Masjid.  

مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی محمد زاہد راجہ سے ملاقات

Sardar Atiq Ahmed Khan meets with Zahid Raja in Slough 

مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی محمد زاہد راجہ سے ملاقات۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر جو کشمیر کانفرنس لندن اور لندن یوکے میں یوم یکجہتئ کشمیر کے سلسلہ میں نعقدہ مظاہرہ میں شرکت کے لئے برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر یوکے ساؤتھ زون کے سنیئر نائب صدر جناب محمد زاہد راجہ کی رہائشگاہ پر تشریف لائے۔ صدر جماعت جناب سردار عتیق احمد خان کے ہمراہ چیف آرگنائز مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ محمد اسحاق خان، راجہ نوید منگا خان اور راجہ ارشد محمود خان کے علاوہ دیگر تھے۔ اس سرپرائیز ملاقات نے برطانیہ یں مقیم کشمیری کمیونٹی پر خوشگوار تاثر چھوڑا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کے جرأت مندانہ اقدام کو سراہا گیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی یوم یکجہتئ کشمیر میں بھرپور شرکت

PTI Participate in Kashmir Solidarity protest 

پاکستان تحریک انصاف کی یوم یکجہتئ کشمیر میں بھرپور شرکت۔پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ زون برانچ یوکے کی لندن مظاہرہ میں چیف آرگنائزر محمد زائد راجہ اور صدر رومی ملک کی قیادت میں شرکت ۔ محمد زاہد راجہ اور رومی ملک کے ہمراہ نائب صدر محمد وقاص ایمیگریشن لائیر، محمد صابر اور عرفان و دیگر کے ہمراہ برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر یوم یکجہتئ کشمیر کے سلسلہ میں پانچ فروری کو منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں لی گئی تصویر۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے واکے بھارتی فوج کے مظالم اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے سے کوچ میں ایک قافلہ محمد زاہد راجہ کی قیادت میں لندن پہنچا۔ جس میں مختلف کشیری و پاکستانی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ جن میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان، کونسلر محترمہ عشرت شاہ، چوہدری جمیل تبسم، چوہدری محمد افضل، گلنواز کیانی، راجہ قیصر خان، وسیم راجہ، چوہدری بشیر، چوہدری مرتضی، راجہ شوکت علی، چویدری حق نواز، ریاست راجہ، چوہدری عبدالرزاق، خواجہ عبدالغنی، حاجی مصطفی خان، راجہ مہربان خان، محمد امین، پیریش کونسلر راجہ محمد فیاض اور محمد صابر کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ کوچ کے اخراجات بزنس مین محمد زاہد راجہ نے اپنے پلے سے ادا کئے جبکہ بینرز، جھنڈوں، پلے کارڈ و دیگر طعام کا بندوبست رومی ملک نے کیا تھا۔ 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button