DailyNewsHeadlineKallar Syedan

British Pakistani family been looted by thugs on GT road near Rawat

برطانیہ سے پاکستان آنے والی فیملی کو جعلی کسٹم افسران جی ٹی روڈ پر روات کے قریب لوٹ لیا

برطانیہ سے پاکستان آنے والی فیملی کو جعلی کسٹم افسران جی ٹی روڈ پر روات کے قریب لوٹ لیا،کلر سیداں کے گاؤ ں بھلاکھر سے ضلع کونسل کے سابق رکن چوہدری محمد نذیر کا بھتیجا محمد ظفیر اپنے بیٹے ارسلان کے ہمراہ بدھ کی صبح لند ن سے نیو اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا جہاں سے وہ اپنے عزیزوں کے ہمراہ کیری ڈبے میں کلر سیداں آ رہے تھے کہ جی روڈ پر گیگا مال کے سامنے عقب سے آنے والی کرولا کار LEA-9331نے روکا جس میں ڈرائیور کے علاوہ دو مسلح افراد سوار تھے جنہوں نے اپنا تعارف کروانے کے بعد پاسپورٹ طلب کیے انہیں پاسپورٹ پیش کیے گئے جس کے بعد انہوں نے برطانوی کرنسی پیش کرنے کو کہا اور الزام عائد کیا کہ آپ کے پاس جعلی کرنسی موجود ہے جس پر انہیں دو ہزار برطانوی پاؤنڈز پیش کیے گئے جس کے ساتھ ہی وہ پاؤنڈز لے کر گاڑی میں فرار ہو گئے ۔متاثرین نے سہالہ تھانہ پہنچ کر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا سہالہ پولیس نے درخواست وصول کر کے کاروائی شروع کر دی ادھرچیئر مین یونین کونسل بھلاکھر راجہ صفدر کیانی ،وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل نے واقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سمند پار پاکستانیوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے 

 

متنازع زمین پر تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار گرانے اور بلاک ٹرالی میں لوڈ کر کے لے جانے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

متنازع زمین پر تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار گرانے اور بلاک ٹرالی میں لوڈ کر کے لے جانے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ندیم انجم سکنہ موضی گنگوٹھی نے تھانہ کلر سیداں پولیس بیان دیا کہ میں دکانداری کرتا ہوں اور میرے والد نے 2002 میں رقبہ تعدادی ساڑھے 13 کنال واقع چوکپنڈوری میں خرید کیااور موقع پر قبضہ حاصل کر لیا جس کے بعد اس زمین کو کاشت کرتے رہے۔تقریبا تین ماہ قبل اس رقبہ کی بھرائی کی اور پلاٹنگ بھی کی اور اس رقبہ میں تقریب ایک کنال زمین فروخت بھی کی ہوئی ہے۔مورخہ 21 جنوری،میں اپنے کزن نعمان ظہیر کے ہمراہ بلاک کی مددسے مذکورہ زمین پر چار دیواری تعمیر کر وا رہا تھا کہ اسی اثناء میں محمد رمضان،آفتاب،محمد ارشد،التماس موقع پر آ گئے جنہوں نے آتے ہی ہلکارا کہ کام روک دو ورنہ جان سے مار دیں گے جن کو میرے کزن نعمان نے بڑی مشکل سے سمجھایاکہ یہ زمین آپ کی نہ ہے جس کے بعد یہ لوگ دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔دیوار مکمل کرنے کے بعد ہم اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تو اس دوران مذکورہ بالا ملزمان دوبارہ اس جگہ پر آ گئے جنہوں نے ٹریکٹر کی مدد سے دیوار اور کمرہ گرا دیا اور بلاک اپنی ٹرالی میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔

 

ایک ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف 30 کے قریب مقدمات درج

ھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے کہا ہے کہ علاقہ میں ناجائز اسلحہ ومنشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف 30 کے قریب مقدمات درج کر کے ان سے بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے سرغنہ بابر حسین عرف بابرہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ روات کی حدود میں قائم معروف تعمیراتی مرکز سے شیشہ سنٹرز اور آئس کا نشہ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی تیزی سے جاری ہے اور علاقہ سے منشیات فروشی جیسی لعنت کو ختم کئے بغیر وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔علاوہ ازیں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عباس خان کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد کار گرینڈے ٹویوٹا کروالا اورایک عدد ویگو گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔ادھر پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے سینئر نائب صدر چوہدری یاسر اور چوہدری شاہد وینس نے ایس ایچ او تھانہ روات کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

 

انجمن تاجراں مغل بازار کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب راجپوت کے چچا راجہ محمد جاوید انتقال کر گئے

انجمن تاجراں مغل بازار کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ طالب راجپوت کے چچا راجہ محمد جاوید انتقال کر گئے نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس،ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، عابد حسین زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے علاوہ حافظ سہیل اشرف،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،الحاج اسلم بانی،مسعود احمد بھٹی،صغیر بھولا،راجہ ارشد جنجوعہ،شیخ ندیم احمد،محسن نوید سیٹھی، نعیم بنارس، شیخ عامر خورشید،اور دیگر نے شرکت کی۔

 

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے ریٹائرڈ پرنسپل محمد رفیع کو گاؤں رکھ وینس میں سپرد خاک کر دیا گیا

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے ریٹائرڈ پرنسپل محمد رفیع کو گاؤں رکھ وینس میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،چوہدری محمد عظیم،چیئر مین راحت علی شاہ،چیئر مین پرویز قادری،چیئر مین صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل،شاہد گجر، مولانا احسان اللہ چکیالوی،نمبردار عصمت اللہ،محمد اعجا ز بٹ،زین العابدین، اسد عزیز،وقاص گجر،ملک آفتاب حسین،گلفراز بٹ،مسعود احمد بھٹی،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button