DailyNewsKahuta

Sadaqat Abbassi vows to put an end to tout mafia in Kahuta police station

کہوٹہ تھانہ سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے گا ۔صداقت عباسی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، طارق مرتضیٰ ،خورشید ستی نے کہا ہے کہ ۔ایڈوائزری کمیٹی کا کوئی بھی ممبر کسی غلط کام کی سفارش نہیں کرے گا ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں بہت جلد ایمبولنس سروس اور ریسکیو 1122کو فعال کیا جائے گا ۔ کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کے لیئے تحریک انصاف کی حکومت فنڈز کی کمی کا مسلۂ جلد حل کرے گی ۔ ترقیا تی کا موں کا سلسلہ اسی ماہ شروع ہو جائے گا ۔ صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفا ت پر ان کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر تعزیت اور فاتحہ کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ،صدر تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی ،راجہ ارشد اور شیخ طلحہ نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ ،صدر تحریک انصا ف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی ،راجہ ارشد اور شیخ طلحہ نے کہوٹہ کلب میں شہریوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب بھی کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کہوٹہ گوہر وزیر خان ، اے ایس پی کہوٹہ سعود خان بھی موجود تھے ۔ شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے خلا ف شکایا ت بھی کیں ۔ جبکہ کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کے لیئے جلد فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button