DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Legendry Choa High school teacher Mohammad Raffi Vaince sadly passed away

ماہرِ تعلیم، سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ محمد رفیع وینس تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے

ماہرِ تعلیم، سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ محمد رفیع وینس تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ مورخہ 6فروری، بروز بدھ بوقت دن تین بجے ڈھوک رکھ وینس یونین کونسل کنوہا میں ادا کی جائے گی۔ 
ماسٹر محمد رفیع اپنے علاقے کی جانی مانی شخصیت تھے۔ وہ ایک لمبے عرصے تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے۔ مگر اس وقت ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے۔ مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اس وقت بھی انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

Kallar Syedan; Ex Headmaster Government higher secondary school, Choa Khalsa, Master Mohammad Raffi Vaince has sadly passed away, after he suffered a fatal heart attack at his residence in Dhok Rakh Vaince situated in union council Kanoha.

Namaz e janaza will be performed on Wednesday at 3pm, Condolences have been paid to the family. Master Mohammad Raffi was vey well respected member of community in Kallar Syedan.

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینئٹر پرویز رشید کی کلر سیداں آمد،جیل سے رہائی پانے والے لیگی رہنما انجنئیر قمر الاسلام راجہ سے ملاقات

Senior PML-N leaders meet with released from prison Engineer Qamar Ul Islam 

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینئٹر پرویز رشید کی کلر سیداں آمد،جیل سے رہائی پانے والے لیگی رہنما انجنئیر قمر الاسلام راجہ سے ملاقات۔میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایاانہوں نے گاؤں بکھڑال میں قمر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں میاں محمد نواز شریف نے خصوصی طور پر لاہو ر سے بھجوایا ہے تاکہ وہ قائد مسلم لیگ ن کے جذبات اور نیک خواہشات ان تک پہنچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انجینئر قمر الاسلام راجہ کو میاں نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی گئی انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے گزرنا پڑا مگر یہ کسی کے آگے بکے نہ جھکے ان کے دعدہ معاف گواہ بننے کی خبریں بھی دم توڑ گئی۔یہ جیل سے کندن بن کر نکلے ہیں پوری مسلم لیگ کو ان کی جرات اور دلیری پر فخر ہے یہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ۔انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح آئند ہ بھی میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ رہیں گے ہماری مٹی میں وفا کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

کلر سیداں کا بیس سالہ نوجوان نجی کلینک میں ڈرپ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،

Man dies while being drip at Kallar Syedan clinic 

کلر سیداں کا بیس سالہ نوجوان نجی کلینک میں ڈرپ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،گاؤں سینتھہ سکوٹ کے ظفر اقبال ولد صفدر حسین نے ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی کے نام ایک تحریری درخواست میں بتایا کہ اس کا بیس سالہ بانجھا اطلس محمود ولد ابرار حسین بیمار ہو گیا وہ اسے رات کے وقت کلر سیداں میں علی میڈیکل پر گے جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر افتخار نے اس کو چیک کیے بغیر اسے ڈرپ لگا دی جس سے اس کی طبیعت مذیر بگڑ گئی اور اس دوران وہ دم توڑ گیا۔لہذا ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ،نوجوان اطلس کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

صوفی محمد بشیر خان نے ایسوسی ایشن کا اجلاس سات فروری کو راولپنڈی میں طلب کر لیا

Revenue officers meeting being held on 7th Feb

کلر پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان نے ایسوسی ایشن کا اجلاس سات فروری کو راولپنڈی میں طلب کر لیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمر ایاز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں میں ہوئی

Mother of Qamar ayaz passed away in Kallar Syedan 

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما قمر ایاز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز، حاجی محمد اسحاق، حاجی اخلاق حسین، عابد حسین زاہدی کے علاوہ راجہ ساجد جاوید، آصف کیانی ، سہیل اشرف ملک، محسن نوید سیٹھی ، راجہ آفتاب حسین، راجہ اشفاق جنجوعہ ، عثمان شاہد، نعیم بنارس، مسعود بھٹی، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، زین العابدین عباس، احسان الحق قریشی ،صغیر احمد بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کے روز دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

Kashmir solidarity day observed at Dhuangalli bridge with human chain

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کے روز دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،مقررین نے اقوام متحدہ سے استصواب رائے کے وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اقبال حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ عالمی منصفوں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر چپ کا روزہ توڑنا چاہئیے ،اقوام متحدہ استصواب رائے کے منظور شدہ حق کو عملی جامع پہنائے کشمیریوں کو بھی پر امن طور پر زندہ رہنے کا حق دیا جائے ۔بھارت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو زیادہ عرصے تک غلام نہیں رکھ سکتا ،ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی اور آزاد ی کا سویرا طلوع ہو کر رہے گا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد نذیر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما چوہدری جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں بھارت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا،کشمیریوں نے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں آزاد کشمیر کے قبر ستان کشمیری شہدا سے بھرے پڑے ہیں ،وقت آ گیا ہے کہ عالمی ضمیر بیدار ہو اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کشمیریوں کو حق رائے دیہی دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے الحاق ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد ظریف راجا نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی ترجمانی کی اور کشمیریوں نے بھی لازوال قربانیوں کے ذریعے ایک تاریخ رقم کی۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی ہمیشہ کشمیریوں کے مقاصد کو اولیت دی پیپلز پارٹی کشمیریوں کے بہنے والے خون کو کبھی راہیگاں نہیں جانے دی گی۔ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کی یہ تحریک الحاق پاکستان تک جاری رہے گی ۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد لائق تحسین ہے ۔تقریب سے ڈڈیال بار کے صدر محمد صابر ایڈووکیٹ ،بیرسٹر راجہ احمد صغیر، محمد اعجا زبٹ ،نمبردار اسد عزیز، سید زبیر علی شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں ڈڈیال اور کلر سیداں کے سیاسی سماجی رہنماؤں ووکلا صحافیوں تاجروں طلبا اور شہریو ں نے شرکت کی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔تقریب میں ایس ایچ اوڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد ،ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے بھی شرکت کی ۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر منعقدہ تقریب میں کلر سیداں انتظامیہ کی بے حسی سوالیہ نشان بن گئی ،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں تحصیلدار کلر سیداں بلدیہ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کلر سیداں اور کلر سیداں میں موجود دیگر کسی بھی محکمے کے کسی افسر اور اہلکار نے شرکت نہیں کی ۔ان کے اس رویے پر تقریب میں موجود لوگ شدید تنقید کرتے نظر آئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button