DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tehreek e Labbaik supporters take out public rally in Sir sooba shah without police knowledge

تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن پولیس کو جھل دے کر جلوس نکالنے میں کامیاب ، پولیس کو خبر ہی نہ ہوئی

تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن پولیس کو جھل دے کر جلوس نکالنے میں کامیاب ، پولیس کو خبر ہی نہ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد کی جانب سے چند ایام قبل سر صوبہ شاہ میں عظمت رسول ﷺ کے لیے جلوس نکالنے کے بینر لگائے گئے جس کا کوئی میزبان بظاہر نہیں تھا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سر صوبہ شاہ پہنچے انہوں نے مختلف افراد سے معلومات چاہی تو انہیں بتایا گیا کہ یہاں جلوس کا کوئی پروگرام نہیں ۔اسی دوران کلر سیداں کی اکلوتی پولیس وین کو سپریم کور ٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی کلر سیداں میں ایک نماز جنازہ میں شرکت کے باعث واپس کلر سیداں آنا پڑا پولیس واپس کلر سیداں پلٹی ہی تھی کہ تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر نکل آئے کارکن بڑے پرجوش تھے انہوں نے زبردست نعرے بازی کی ۔مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ملک کو ریاست مدینہ کے نام پر بنانے کے دعویدار تھے انہوں نے آسیہ کو رہائی دلا کر بیرون ملک منتقل کیا حکومت کا یہ اقدام قطعی قابل قبول نہیں اور اس عمل پر خاموش رہنے والے پیران کرام اور علما حضرات کل قیامت کو جواب دہ ہوں گے ۔

Kallar Syedan; Tehreek e Labbaik supporters had taken out public rally in Sir sooba shah without police knowledge, Thousands of supporters were present according to the witness, Police arrived when the rally had finished and after brief questioning by the police, they went back to Kallar Syedan.

شکوک گاڑی کی کلر سیداں کی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع غلط نکلی

Suspicious car information found to be fake news 

راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گاڑی کی کلر سیداں میں داخل ہونے کی اطلاع پر کلر سیداں کی پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور ناکہ بندی کے بعد گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی تا ہم مشکوک گاڑی کی کلر سیداں کی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع غلط نکلی جس کے تین گھنٹے بعد پولیس ناکہ بندی ختم کر کے تھانے واپس چلی گئی۔

میاں محمد شہباز شریف, وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلا ل خلیل سے گفتگو

Mian Shahbaz Sharif meets with Raja Talal Khalil of UC Balakhar

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مدینہ کے نام پر ریاست قائم کرنے کے دعوے داروں نے حج پر سبسڈی ختم کر کے لاکھوں فرزندان توحید کو مکہ اور مدینہ کی زیارت سے محروم کر دیا ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلا ل خلیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی سیکولر حکومت مسلمان زائرین کو سعودی عرب کے لیے سبسڈی دیتی ہے مگر پاکستان کی موجودہ حکومت نے جو ریاست مدینہ کی دعویدار ہے اور جو ملک بھر میں سینما ہالوں کی تعداد بڑھانے کے لیے سبسڈی دے رہی ہے مگر اس نے حاجیوں کو اس حق سے محروم کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھائے گی کیونکہ اگر سعودیہ نے اخراجات میں اضافہ کیا تو اس سے صرف پاکستان ہی متاثر کیوں ہوا ؟دیگر ممالک پر اس کے اثرات مرتب کیوں نہیں ہوئے ؟انہوں نے کہا کہ کارکن اپنا داخلی اتحاد مضبوط بنائیں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

میاں محمد نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ہے,چوہدری محمد ریاض

Ch M Riaz concern over health of Mian Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ پوری قوم کو میاں محمد نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ہے ،جو شخص تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا جس نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے اس ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اسے آج زنداں میں ڈال کر ملک دشمنوں کے مقاصد کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملکی تشخص کو تبدیل کیا جار ہا ہے جو قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف ہے ۔قوم اس کی اجازت نہیں دے گی نواز شریف نے اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے د ن رات محنت کی موٹر ویز بنیں ،میٹروز چلیں ،دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ،انرجی بحران کو ختم کیا گیا اس کے باوجود اغیار کو پاکستان کی ترقی گوارہ نہ ہوئی اور تمام تر سازشیوں نے مل کر نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا اور پھر غیر منصفانہ انتخابات کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا جن کی نا تجربہ کاری اور نا اہلی سے ملکی مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا، مقدمہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھا

Burglary allegations found to be fake news over house dispute in village Hardo Pindora

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا، مقدمہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھا،مدعی نے مکان کے تنازع کو بنیاد بنا کر ملزم کیخلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔پولیس نے چوری کے جھوٹے مقدمے کی اخراج رپورٹ مرتب کر کے مقامی عدالت ارسال کر دی جس پر معزز عدالت نے مبینہ چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یاد رہے کہ نواحی علاقہ ہر دو پنڈورہ کے رہائشی لیاقت حسین نے چوری کا مقدمہ درج کراتے ہوہئے بیان کیا تھا کہ میں مسعود اختر کا قریبی رشتہ دار ہوں اور اس کا مختار خاص ہوں۔مسعود اختر بیرون ملک مقیم ہے اور میں اس کے گھر کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔گزشتہ روز 8 بجے کے قریب حسب معمول،مسعود اختر کے مکان کو دیکھنے کیلئے اس کے گھر گیا تو دیکھا کہ اس کے کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور کمرے کے اندر سامان وغیرہ بکھرا پڑا تھا۔سامان کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر سے لیپ ٹاپ،ایل سی ڈی،استری،اوون اور دیگر ضروری اشیاء غائب ہیں۔سامنے گھر والوں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ مورخہ 26 اکتوبر،غلام مجتبی سکنہ کہوٹہ اس مکان میں آیا ہوا تھا جس کو مکان سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا اور اس نے کچھ سامان بھی اٹھا رکھا تھا۔پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورنے مسعود اختر کے گھر کا تالا توڑ کر سامان چوری کر لیا ہے۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک کرامت نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مدعی کا فریقین کیساتھ مکان کا تنازعہ چل رہا ہے جس پر مسعود اختر کو پھنسانے کیلئے فرضی وقوعہ تیار کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیاتا کہ اپنے بھائی ناصر حسین اور اس کی بیوی کو مکان سے بے دخل کیا جا سکے۔دوران تفتیش مدعی مقدمہ نے ایک ٹوٹا ہوا تالا پیش کر کے وقوعہ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی۔دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیٹھک سب بھائیوں کی مشترکہ اور سب کے زیر استعمال ہے،اس میں اس طرح کا کوئی سامان موجود تھا نہ ہی چوری ہوا ہے۔دوران تفتیش تالا توڑ کر مسمی غلام مجتبی کا سامان چوری ہونا نہ پایا گیا ہے۔ہر پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی گئی۔دوران تفتیش مسمی غلام مجتبی ولد غلام مرتضی سکنہ کہوٹہ مقدمہ ہذا میں بے گناہ پایا گیا ہے۔دوران تفتیش،وقوعہ جھوٹا اور بے بنیاد پایا گیا،لہذا مقدمہ ہذا قابل اخراج پا کر مقدمہ ہذا کی رپورٹ مرتب کر کے بغرض سماعت بھیجوائی جا رہی ہے، استدعا ہے کی سماعت مقدمہ کرتے ہوئے مقدمہ کو داخل دفتر کیاجائے۔

کلر سیداں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake in Afghanistan felt in Kallar Syedan 

کلر سیداں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،تفصیلات کے مطابق کوہ ہندو کش افغانستان میں ہونے والے 5.8کی شدت کے جھٹکے شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر کلر سیداں اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے ۔

News in brief…

یپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان کی خالہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سموٹ کے قریب گاؤں کاہلیاں میں ادا کی گئی جس میں شاہ 
رخ پرویز، محمد اعجاز بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،راجہ ساجد جاوید، ملک سہیل اشرف،چیئرمین چوہدری صداقت حسین،چیئرمین ماسٹر پرویزاختر قادری ، راجہ قمر مسعود، چیئر مین راجہ علی اصغیر، راجہ محمد ارشاد، چوہدری محمد ایوب اور دیگر نے شرکت کی ۔

یوسی دوبیرن کلاں کے کسان کونسلر حاجی محمد رفاقت حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ باغ جمیری میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین راجہ ندیم احمد،ٹھکیدار محمد بشارت، محمد معروف راجہ، صوبیدارچوہدری نعمت علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر نائب صدر حمزہ شبیر خان کو وزیر بحالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق کا پبلک ریلیشن آفیسر تعنیات کیا گیا ہے ان کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں دوبیرن کلاں سے ہے اور یہ خان شبیر خان کے صاحبزادے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button