DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Kisan Councillor union council Doberan, Haji Rafaqat Shahid passed away in Baghjmiri

کسان کونسلر یو سی دوبیرن کلاں حاجی رفاقت شاہد کو سپردخاک کر دیا گیا

 کسان کو نسلر یو نین کو نسل دوبیرن کلاں حاجی رفاقت شاہد انتقال کر گئے۔ ان کا راولپنڈی انسٹیوٹ آف کا رڈ یالوجی میں دل کا آپریشن ہوا اور وہ تین ہفتے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روزچل بسے۔ مرحوم کی نماز جنازہ باغ جمیری میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ میں دوسروں کے چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، تنویر ناز بھٹی نلہ مسلماناں، راجہ زاہد پنڈ بھینسو، راجہ محمد جاوید سکوٹ، کیپٹن(ر) عبدالمعروف آف بڑالہ، چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی ،چوہدری محمد جلیل کھناہدہ، ٹھیکیدار ساجد، منیر چشتی، چوہدری طا رق سعید دوبیرن کلاں سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

پوٹھوار ی شعرخواں حافظ سانول سفیر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے

Pothwari folk singers from UK arrive in Pothwar from UK for performances 

 برطانیہ میں پیدا ہو نے والے معروف پوٹھواری شعر خواں حافظ سانول سفیردس دن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد آئیر پورٹ پرلالہ محمد سفیر قریشی،حسن قریشی، پردیسی راجہ،یاسر کیانی،فیاض منگرال،عمران مرتضیٰ قریشی چوآ خالصہ،چیرمین عامر قریشی راولپنڈی، چوہدری کامران دکھی،چوہدری ادریس گجر،شیخ حسن، محمد جمیل اور دیگر ساتھوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔حافظ سانول سفیر پاکستان میں کلر سیداں، گوجرخان میں پوٹھوار قلعہ اور دینہ جبکہ کشمیر کے علاقے سورکھی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button