AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; International drug smuggling to UK gang arrested in Dadyal

لیدر جیکٹس کے بعد لہنگا سکینڈل کا ڈراپ سین برطانیہ ہیروئن سمگلنگ کرنے والا بین القوامی گروہ گرفتار

لیدر جیکٹس کے بعد لہنگا سکینڈل کا ڈراپ سین برطانیہ ہیروئن سمگلنگ کرنے والا بین القوامی گروہ گرفتار ملزمان لہنگا، کپڑوں کے سوٹ، لیدر جیکٹس اور چارپائی کے لکڑی کے پائے میں ہیروئن برطانیہ سمگلنگ کرتے رہے 1کلو 12گرام ہیروئن سمیت 2لہنگے برآمد مرکزی ملزم چوہدری عدیل سمیت خطیب،راجہ عدیل اور چوہدری ابرار گرفتار پولیس نے انتہائی قلیل مدت میں تفتیش مکمل کر کے کیس کے متعلقہ تمام ملزمان بھی گرفتار کر لیے ملزمان اب تک 14 لیدر جیکٹس، 12فراک لہنگے ، 6کپڑوں کے سوٹ، 52لکڑی کے پائے میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ بھجوا چکے ہیں جن کی مالیت کروٖوں روپے بنتی ہے ملزمان نے مشتاق نوابی کے گروپ سے کام کا آغاز کیا بعد ازاں اپنا الگ گروپ بنا لیا مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کر رہے ہیں تفتیش کے دوران ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری خود نگرانی کرتے رہے تفتیش کے دوران مقامی افراد سمیت پولیس ملازمین کا تعاون ساتھ رہا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد کی صحافیوں کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں لیدر جیکٹس کے بعد لہنگا اور فراک میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ سمگلنگ کا کیس سامنے آگیا ڈڈیال پولیس نے شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے بین القوامی گروپ گرفتار کر لیا 2لہنگے برآمد 1کلو 12گرام ہیروئن برآمد ملزمان عرصہ سے منشیات کا کاروبار کرتے رہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پکڑے جانے والے ملزم خطیب نے کٹھاڑ میں مقامی سطح پر چلنے والے ووکیشنل سنٹر کی مالک کو 2لہنگے دیے جن میں ہیروئن پیک کی گئی تھی شک پڑنے پر ووکیشنل سنٹر کی مالک نے تھانہ ڈڈیال میں اطلاع کر دی جس پر ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی نگرانی میں اپنی نفری سمیت ہم موقع پر پہنچے اور 2لہنگے موقع سے ضبط کر لیے جن میں 1کلو 12گرام ہیروئن پیک کی گی تھی بعد ازاں ہم نے پہلے ملزم خطیب کو گرفتار کیا جس سے تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ گروہ کا اصل سرغنہ چوہدری عدیل نامی لڑکا ہے اور اس گروہ سے تعلق رکھنے والے باقی 2لڑکے چوہدری ابرار اور راجہ عدیل بھی ڈڈیال میں موجود ہیں جس پر ہم نے چند ہی دنوں میں تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے ہیروئن برطانیہ سمگلنگ کرنے کا آغاز مشتاق نوابی گروپ سے کیا تھا بعد ازاں ملزمان نے اپنا ذاتی کام شروع کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ہیروئن لیدر جیکٹس ،لکڑی کے پائے،لہنگے فراک اور کپڑوں کے سوٹ میں پیک کر کے بھجواتے رہے مرکزی ملزم چوہدری عدیل ولد یونس ساکن ڈگار مشتاق نوابی کے ساتھ مل کر منشیات کا کام کرتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس کاروائی میں پولیس کے تمام تفتیشی آفیسران اور اہلکاران کا تعاون ساتھ رہا ڈڈیال کے بہت سے لوگ اس معاملہ میں رابطہ میں رہے اور تعاون کیا جن کا میں مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے گزشتہ سال 38کلو چرس، 2کلو 398گرام ہیروئن، 700گرام افیون، 3کلو 189گرام ہیروئن، شراب کی بھٹی اور 400بوتل شراب پکڑی ہے عوام علاقہ ڈڈیال کا تعاون ہمیشہ ساتھ رہا ہے جس کی بدولت ہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے رہے ہیں ۔

Dadyal, AJK; International drug smuggling to UK gang has been arrested in Dadyal, The gang were shipping drugs concealed in wedding dresses known as lainga. The arrested men have been named as Ch Adeel, S Khateeb, Raja Adeel and Ch Ibrar.

آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کی جانب سے  استقبالیہ کی تقریب

Reception held for Sardar Abdul Shakoor Saddique by teachers organisation

سردارعبدالشکور صدیقی ناظم اعلے تعلیمات ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیرنے کہاہے کہ راجہ امجدپرویز علی خان سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈسکینڈری سکولز آزادکشمیر کا شاندارکردارہے کام بہت تیزی اورسمجھداری سے کرتے ہیں جس طر ح مزدورکام کرنے کے بعدمزدری کاحق رکھتاہے اس لیے اساتذہ محنت کریں آپ بھی محنت کریں انرولمنٹ بڑھائیں اساتذہ کوبہترین مراعات حاصل ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی مراعات حاصل ہوں گی ان سروس اساتذہ کے لئے رولزمیں نرمی کی تجویز دی گئی ہے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چودھری محمدسعیدعالم ایک اچھے تنظیمی راہنماکے ساتھ ساتھ ایک اچھے معلم بھی ہیں ان کی بطور معلم اوراستادراہنماشاندار خدمات ہیں توقعات زیادہ ہیں کوشش کروں گاکہ پورااتروں انہوں نے کہاکہ اے سی آرز31دسمبرتک لکھی جائیں اور اورجنوری کے دوسرے ہفتہ تک متعلقہ اتھارٹیز کوبھیجی جائیں صدر معلمین اپنے ادارے کے کلرک سے اساتذہ کی دستاویزات تیارکرواکے ارسال کیے کریں انہوں نے ان خیالات کااظہارآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے سردارعبدالشکور صدیقی کی ناظم اعلے تعلیمات سکولز آزادکشمیر کاقلمدان سنبھالنے کے بعدپہلی بارمیرپورآمدپراساتذہ برداری نے ان کاوالہانہ خیرمقدم کیاہے اوران کی ترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کاانعقاد کیا تقریب سے انچارج ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن میرپور زبیراخترطاہر ڈی ای او میرپور راجہ طارق محمودخان ڈپٹی ڈی ای اوراجہ بشارت اقبال چودھری محمدادریس پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول خالق آباد چودھری محمدسعیدعالم قاری حفیظ الرحمن ڈویژنل صدر ٹیچرزآرگنائزیشن ڈویژن میرپورراجہ عبدالرزاق چودھری منیرناز سابق مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری محمدصدیق (ر) صدرمعلم راجہ خضرالرحمن چودھری محمدامین راجہ عبدالرازق کے علاوہ اساتذہ نمائندگان خطاب کیاتقریب میں ہائی ومڈل سکولز کے صدر معلمین اے ای اوصاحبان اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ تقریب سے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپورکے صدر چودھری محمدسعیدعالم نے کہاکہ تعطیلات کے دوران ورکشاپس کاانعقاد نہ کیاجائے تاکہ پرْھائی متاثرنہ ہوٹائم اسکیل کے لئے نتائج 65 کے 60 کیے جائیں ٹائم اسکیل کے لئے اے سی آرز کی شرط ختم کی جائے انچار ج صدرمعلمین کوفارغ کرکے سنیارٹی کے تحت سینئرمدرسین کوصدرمعلم ترقیاب کیاجائے ریٹائرمنٹ کے لئے آسانی پیداکی جائے ان سروس اساتذہ کے لئے رولز میں ترمیم کی جائے پرائمری وجونےئرمدرسین کی ترقیابی کی کوٹہ میں اضافہ کیاجائے

 

تعزیت

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے سٹاف کاایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت صدرمعلم مشتاق احمدمنعقدہوا اجلاس میں ادارہ ہذاکے مدرس چودھری بشارت حسین کے والدمحترم کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاگیامرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی گئی اجلاس میں چودھری خورشیداحمدراجہ محمدافسرارشدمحمودذاکرحسین عدنان قیصر اللہ دتہ بسمل چودھری محمدیاسین راجہ اآفتاب کیانی چودھری عبدالغنی محمدآصف محمدعمرمحمداسرارالحق تبارک حسین قاضی خالدمحمودظہیراحمدچودھری محمدمجیدمحمدشکیل طاہرمنیربٹ محمدسجادپرویزاخترشاہدتبسم آصف حسین اورمحمدبابرخان نے شرکت کی ۔

نثار احمدخان اسرار احمدخان ابرار احمدخان وقار احمدخان کے والدمحترم اورچودھری محمداعجاز کے سسر اورمحمدعتیق الرحمن محمدحبیب الرحمن کے ناناممتاز ماہرتعلیم ماسٹرمحمدصادق خان مرحوم ومغفور کی 28ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآنی خوانی اوردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیامرحوم کوان کی شاندارعلمی سماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیادعائیہ تقریب میں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button