DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Qazian police find large amount of alcohol, one man arrested

پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد

پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی قاضیاں کے اے ایس آئی سبطین نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملک حسن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 43بوتل شراب برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اے ایس آئی سبطین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائیاں جاری رہیں گئی ہمارا مقصدعلاقہ کو منشیات سے پاک کرنا ہے اس معاملے میں عوام پولیس چوکی قاضیاں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک کیا جاسکے۔

Gujar Khan; Qazian police in a raid have arrested Malik Ahsan with 43 bottles of alchaol, The large amount of bottles were believed to being stocked o sell. Qazian police told pothwar.com that we will continue our efforts to arrest drugs and alcohol dealers in the region.

قاضیاں میں چوری کی واردات‘ چوروں نے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر نقدی اور دیگر اشیاء سے دکاندار کو محروم کر دیا

Shop owned by Nasir of village Qadir Buksh burgled in during the night in Qazian

قاضیاں میں چوری کی واردات‘ چوروں نے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر نقدی اور دیگر اشیاء سے دکاندار کو محروم کر دیا پولیس چوکی قاضیاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہیک قادر بخش کے رہاشی ناصر نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ میں رات کو دکان بند کر گھر گیا جب صبح آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان سے دو ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء غائب تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button