DailyNewsOverseas news

Italy; After new immigration rules deportation of illegal immigrants start

اٹلی میں سیاسی پناہ اور انسانی ہمدردی کی درخواستوں پر پابندی کے بعد ملک بدر کرنے کا عمل شروع

گذشتہ سال اٹلی میں آنے والی حکومت نےغیر ملکیوں اورنئے امیگرنٹس کے لئے بنائے گئے نئے قانون پر یکم جنوری 2019 سے باقاعدہ طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے 
تفصیلات کے مطابق لیگا نارتھ پارٹی کا اقتدار میں آنے سے پہلے کا منشور یہی تھا کہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد صرف اٹالین عوام کو سہولیات فراہم کریں گے جن غیرملکیوں کی آئے دن تعداد بڑھنے کی وجہ سے جو ہمیں مشکلات کا سامنا ہے اس سے آپ کو نجات دلائی جائے گی 
خاص کر امیگریشن کے حوالے سے بہت سے قانون نئے بنائےگئے جن کی وجہ سے اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں کو آنے والے وقت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا 
اس کے علاوہ غیر قانونی طریقے سے اٹلی میں داخل ہونے والے افراد کے لئے انسانی ہمدردی کی سجورنو یا اجازت نامہ بند کر دیا ہے اٹلی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اب ہم ان امیگرنٹس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہم اپنی عوام کا پہلے سوچیں گے اور اس کے بعد کسی دوسرے کا ویسے بھی انسانی سمگلروں نے آے دن ہمارے ملک میں مختلف راستوں سے لوگ داخل کرا رہے ہیں اور پھر وہ 
کیمپوں میں پناہ لے کر انسانی ہمدردی کی سجورنو لیتے ہیں مگر ان میں تقریبا 50فیصد فراڈ کیس ہوتے ہیں اب جب یہ دوبارہ اپنی سجورنو کی تجدید کرائیں گے ان کی دوبارہ سے چھان بین کی جائے گی جن کو مشکوک پایا ان کو ملک بدر کیا جائے گا کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان غیر ملکیوں کو بھی جو کسی سنگین جرائم یا غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہوں گے فورا ملک بدر کیا جائے گا 

 

Show More

Related Articles

Back to top button