DailyNewsKahuta

Kahuta; Development always achieved during PML-N tenure, Ex MPA Raja Mohammad Ali

مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے , راجہ محمد علی

مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے راجہ محمد علی نے مزید کہاکہ تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے انھوں نے کہا کہ بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے جاری رکھونگا۔

کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم

Kahuta public despite paying tax are deprived of basic facilities 

کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں تھانہ کہوٹہ کے سامنے بڑے بڑے گڑے پڑے ہیں اسی طرح کلر چوک میں بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ باہر سے آئے لوگوں نے وزوکیوں اور رہڑیوں پر سامان لگا کر سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں جبکہ سبزی منڈی کے سبزی فروٹ خروش اور مقامی دوکاندار وں کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ے انھوں نے میونسپل کمیٹی کے ملازمین پر الزام لگایا کہ مقامی لوگوں کی چیزیں اٹھا کر لے جاتے ہیں جبکہ باہر سے آکر سڑکیں بلاک کر کے سامان فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے کھلی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

کہوٹہ کے معروف صحافیوں ملک شاہد محمود اعوان اور راجہ مجیب اللہ ستی کا الیکٹرونک میڈیا کے صحافی راجہ پر ویز اقبال کی عیادت

Get well wishes for journalist Raja Parvez Iqbal

کہوٹہ کے معروف صحافیوں ملک شاہد محمود اعوان اور راجہ مجیب اللہ ستی کا الیکٹرونک میڈیا کے صحافی راجہ پر ویز اقبال کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعاء۔صحافی راجہ پر ویز اقبال گذشتہ روز قبل موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ تیز رفتار رکشے نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں راجہ پر ویز اقبال زخمی بھی ہوئے اور ان کے پاؤں میں بھی فیکچر آ گیا۔ کہوٹہ کے معروف صحافیوں ملک شاہد محمود اعوان ،راجہ مجیب اللہ ستی اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے صحافی راجہ پر ویز اقبال کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ان کو دعاء بھی دی ۔

کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود کی ایم پی اے حلقہ پی پی چھ میجر (ر) لطاسب ستی سے ملاقات

Journalist Malik Amir Mahmood meets with MPA Major r Latasab Satti

کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود کی ایم پی اے حلقہ پی پی چھ میجر (ر) لطاسب ستی سے ملاقات۔حلقہ این اے 57کے مسائل پر گفتگو کی ۔گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی چھ میجر (ر) لطاسب ستی سے ملاقات اور حلقے مسائل اعلیٰ سطح پر اوجاگر کر نے پر ان کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے ان کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کر نے پراور (MKDA)مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی کی کوششیں کر نے پر بھی شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button