DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Football ground construction completed at Sawar Hussain Shaheed Nishan e Haider sports stadium

سوار حسین شہید نشان حیدر سپورٹس سٹیڈیم گو جر خان میں فٹ بال گراؤنڈ کے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب

تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجر خان کے زیر اہتمام سوار حسین شہید نشان حیدر سپورٹس سٹیڈیم گو جر خان میں فٹ بال گراؤنڈ کے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر/ چیئرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرخان غلام مصطفی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں صحافیوں، کھلاڑیوں کے علاوہ متعددسیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ گو جر خان سپورٹس کی اہم شخصیات راجہ اصغرسعید کیانی اور خواجہ حمیدالدین نے بھی کرکٹ انتظامیہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی تحصیل سپورٹس آفیسر گوجر خان مظہر شیر نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سٹار فٹ بال کلب گو جر خان اور لجپال فٹ بال کلب کہوٹہ کے درمیان قائداعظم محمدعلی جناح کی یاد میں ایک نمائشی میچ بھی منعقد کیا گیا جو کہ لجپال بال کلب کہوٹہ نے 3۔1 سے جیت لیا۔ معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر/ چیئر مین تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجر خان غلام مصطفی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجر خان ہمیشہ کی طرح آئیندہ بھی کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ تقریب میں شریک افراداور کھلاڑیوں نے تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجر خان کے ان اقدامات کو بے حد سراہا

شہر کو صاف ستھرااور خوبصور ت بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر قدم اٹھانا ہوگا گرین ٹیم گوجرخان کے نوجوانوں نے اس ضمن میں پہل کر دی ہے

We all have to work together to clean and make Gujar Khan beautiful city  

شہر کو صاف ستھرااور خوبصور ت بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر قدم اٹھانا ہوگا گرین ٹیم گوجرخان کے نوجوانوں نے اس ضمن میں پہل کر دی ہے ان کا جذبہ اورٹیم سپرٹ قابل تحسین ہے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے والی تنظیم کو ہرلحاظ سے سپورٹ کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے گرین ٹیم کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کیلئے پلان ترتیب دینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کی طرف سے چاند مبین جبکہ گرین ٹیم سے ملک طیب نوید طاہر چوہدری اویس ہارون خرم جاوید اور کاشف نوشاہی شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے کہا کہ گوجرخان کے نوجوانوں کی طرف سے اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم قابل تعریف ہے مرکزی انجمن تاجران اور دیگر شہری تنظیموں کو اعتماد میں لے کر اس مہم میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر عملی کام شروع کیا جائے گا گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کنارے پارکوں کی بحالی اورپودے لگانے کے ساتھ متعدد منصوبے ہیں اس موقع پر انہوں نے گرین ٹیم کو انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ گرین ٹیم کی طرف سے ریلوے روڈ چوک میں بنائے گئے چھوٹے پارک میں دو ماہ گزارنے کے باوجود پانی اور لائٹس کا کنکشن نہ ہونے پر بھی برہمی کااظہار کرتے ہوئے یہ مسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے

دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے ٹیلنٹ سے بھر پور ہیں اسی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جینٹری کا لج کے زیر اہتما م علم کی روشنی پھیل رہی ہے

Their is huge talent at rural area education centres in Gujar Khan 

 دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے ٹیلنٹ سے بھر پور ہیں اسی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جینٹری کا لج کے زیر اہتما م علم کی روشنی پھیل رہی ہے کو بکو کے سلو گن پر مبنی سٹو ڈنٹس ایجو کیشن ایکسپو نو جو ان ٹیلنٹ کو سامنے لاکر علاقہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا تعلیم ،سائنس اورٹیکنالوجی کے نئے آئیڈیازمعاشرتی اور عوامی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں تعلیمی وتدریسی اور تحقیقی میدان میں پاکستان کے ٹیلنٹ کی قدردانی ہورہی ہے یہ بات معروف ماہر تعلیم راجہ محمدحاشرڈائریکٹرجینٹری کالج نے سٹو ڈنٹس ایجو کیشن ایکسپو کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہاکہ یہ ایکسپو اہل پو ٹھو ہا ر کو ذہا نت ، دانش اور صلا حتیوں کودنیامیں متعا رف کروانے کیلئے بہتریں پلیٹ فارم ثابت ہوگا راجہ محمد حا شر نے کہا کہ سٹو ڈنٹس ایجو کیشن ایکسپو میں تعلیمی اداروں کے سر برا ہا ن کا تعاون اور طلبہ و طا لبا ت کا جو ش و خروش ہما ری تو قعا ت سے بہت زیا دہ ہے امید ہے کہ اس تعمیری عمل سے تعلیمی تر قی کے دور کا آغاز ہو گا اور نو جو ان نسل کو نہ صرف اپنے ٹیلنٹ کے اظہا ر کا موقع ملے گا بلکہ ما یو سی کے گھٹا ٹو پ اندھیروں میں نو جوان نسل کو امید کا پیغام ملے گا ۔ راجہ محمد حا شر نے مزید کہا کہ جینٹری کا لج کا20 سا لہ سفر طلبہ خد مت شا ندار نتا ئج سے بھر پو ر ہے جینٹری کا لج نے جہاں گو جرخا ن میں شرح خواندگی بلند کر نے میں اپنا مو ثر کردار ادا کیا وہاں نو جوان نسل کی تربیت کے لیے بھی انتھک کا و ش کی ہے اس ایکسپو کامقصدبھی نو جوان نسل میں ملی اور دینی شعو ر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیلنٹ کا اعتراف کر نا بھی ہے 

بڑکی جدید کے مکینوں کے مطالبہ کوپورا کر کے سٹریٹ لائٹ سسٹم آن

Street lights switched on in Barki Jadeed

بڑکی جدید مین روڈ کی سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کرنے پر آبادی مکینوں نے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف چاند مبین اور سٹریٹ لائٹ کے عملہ الیکٹریشن وسیم قاسم اور نعمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بڑکی جدید کے مکینوں کے مطالبہ کوپورا کر کے سٹریٹ لائٹ سسٹم آن کرایا جو گزشتہ کئی برسوں سے عدم توجہی کے باعث بند تھا چیئرمین شاہد صراف کی عوامی خدمات کا سراہا

نواحی قصبہ مانکیالہ مسلم اور دیگر آبادیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور کاٹنے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے

Public safety concern over stray dogs roaming Mankiala Muslim region 

نواحی قصبہ مانکیالہ مسلم اور دیگر آبادیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور کاٹنے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسین فراہم نہ ہونے سے عوم کو مشکلات اور بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑرہے ہیں متعلقہ ادارے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردا رادا کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے علاوہ نواحی بستیوں مانکیالہ مسلم دلمی بھڈانہ اور مطوعہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے کتوں کے غول گلی محلو ں میں دندناتے پھرتے ہیں مانکیالہ مسلم کے علاقہ میں دو ہفتوں کے دوران چھ افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں اس کی ویکسین کی عدم دستیابی سے کتے کاٹنے کے افراد کو مشکلات کا سامنا اورپرائیویٹ علاج سے مالی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے شہری حلقوں نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی توجہ تحریری طور پر بھی اس جانب مبذول کرائی لیکن وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ان حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اس کی ویسکین کی عدم دستیابی کا نوٹس لے کر سرکاری ہسپتالوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button