DailyNews

Rawalpindi; PP10 Constituency public set to oust ch Nisar Ali Khan

چوہدری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کروانے کے لئے حلقہ پی پی10کے عوام بھی میدان میں آنا شروع ہو گئے

چوہدری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کروانے کے لئے حلقہ پی پی10کے عوام بھی میدان میں آنا شروع ہو گئے ہیں اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ راہنما چوہدری نور خان سنگرال کی رٹ پٹیشن نمبر3367-18 پرلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ راولپنڈی کے جناب جسٹس مرزا وقاص راؤ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ہے کہ اس ضمن میں کیا کاروائی کی جا سکتی ہے چوہدری نور خان کی جانب سے معروف قانون دان اسد عباسی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے حلقہ پی پی10کے کام رکے ہوئے ہیں اور صوبائی اسمبلی میں اس حلقہ کی کوئی نمائندگی نہیں ہو رہی چوہدری نثار علی خان اسمبلی جا کر عوام کی نمائندگی کریں یا مستعفی ہو جائیں تا کہ لوگ اسمبلی میں نمائندگی کے لئے اپنا نیا نمائندہ منتخب کرلیں چوہدری نور خان کے علاوہ بھی پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنا ن بھی اپنے اپنے قائدین پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ چوہدری نثارکو ڈی سیٹ کروانے کے لئے مختلف فورمز پر اپنا اپنا کردار ادا کریں

 

Show More

Related Articles

Back to top button