DailyNewsOverseas news

Norway; Milld organised by Hassani Hussaini organisation in Oslo

ناروے۔ اوسلو میں حَسنی حُسینی تنظیم کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ سے علامہ نصیر احمد نوری کا خطاب

حَسنی حُسینی تنظیم کے زیر اہتمام اوسلو کے علاقہ ہیوگن ستوہ میں بچوں کے لیے ایک خوبصورت محفل میلاد النبیﷺ منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں فیملیزنے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بزم نقشبند اوسلو کے امام وخطیب علامہ نصیر احمد نوری تھے ۔ محمد علی، محمد مبشر، زہرہ بی بی، ظل ہما، دعا فاطمہ، ہارون سید اور محمد مجتبٰی نے تلاوت اورنعتیں پیش کیں۔ محفل میلاد سے حسَنی حُسینی کے صدر قاری اکرام قادری نے بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نارویجن زبان میں فکری اور اصلاحی خطاب کیا ۔ علامہ نصیر احمد نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء علیہ السلام کوتمام مخلوقات پر فضلیت دی گئی مگر ہمارے رسول کریم ﷺ کو اللہ نے محبوب اور حبیب بنا کر تمام انبیاء پر فضیلت دی۔ پروفیسر عطا ء المصطفی نے حاضرین کی طرف سے کیے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ مذہبی اسکالر علامہ قاری نذیر اختر قادری نے بھی خطاب کیا اور والدین کو تلقین کی کہ بچوں کا مساجد سے رابطہ مضبوط کریں۔محفل کا اختتام درودو سلام سے کیا گیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حسَنی حُسینی تنظیم کے صدر قاری اکرام قادری نے احسن انداز میں ادا کیے جبکہ پروفیسر عطا ء المصطفی نے خصوصی دعا کرائی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button