DailyNewsKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visits Kalyam shareef shrine

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا۔سجادہ نشین ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ MPA-حلقہ PP-7راجہ صغیر احمد آف مٹور نے خطہ پوٹھوار میں موجود سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم بزرگ خواجہ فضل الدین کلیامی ؒ کے دربار کلیام شریف میں حاضر ی دی اور ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعاء کی علاوہ ازیں انہوں نے سجادہ نشین ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات اور الیکشن کمپین کے دوران ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر فوکل پر سن تحصیل کلر سیداں راجہ ثقلین آف ممیام ، انجینر راجہ بلال آف بنگیال ، راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال ،سردار شاہد آف پلوٹ ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی بھی موجود تھے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button