DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two ex SHO of Gujar Khan police suspended who were collaborating with criminals

تھانہ گوجر خان کے دو سابق ایس ایچ اوز معطل

 آئی جی پنجاب نے شہر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے اور بھتہ لینے و الے تھانہ گوجر خان کے دو سابق ایس ایچ اوز معطل کر دیئے ریڈ کی مخبری کرنے والااے ایس پی گوجر خان کا گن مین بھی معطل سی پی او راولپنڈی احسن عباس کی سفارشات پر آئی جی پنجاب کی فوری کارروائی گوجر خان کے نواحی قصبہ صندل کھینگر میں عرصہ دراز سے علی اصغر عرف بگا نامی شخص اور اس کے بیٹے منشیات فروشی کا اڈہ چلا رہے تھے جہاں پر پنجاب بھر سے نشئی افراد کا سر عام آنا جانا لگا رہتا تھا جن میں بعض اوقات پوش فیملیز کی خواتین اور طالب علم لڑکیاں بھی دیکھنے میں آتی تھیں اس اڈے کے بارے میں سول سوسائٹی نے متعدد بار احتجاج بھی کیا لیکن تھانہ گوجر خان کی پولیس لیل و لعت سے کام لیتی رہی چند ماہ قبل اے ایس پی عمر عباس خان نے جب سرکل کا چارج لیا تو انھوں نے سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلے کی جانب توجہ دی اور گزشتہ روز علیٰ الصبح اس اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے علی اصغر عرف بگا اس کے باپ یونس بیٹے قاسم کے علاوہ تین دیگر افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی کے علاوہ ممنوعہ بور کا اسلحہ اور بھاری منشیات بھی بر آمد کر لیں ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم علی اصغر عرف بگا نے انکشاف کیا کہ سابق ایس ایچ او گوجر خان اشتیاق چیمہ اور شیخ قاسم ان سے دو دو لاکھ روپے منتھلی لیا کرتے تھے اے ایس آئی صوفی اصغر ایک لاکھ روپے منتھلی جب کہ اے ایس پی کا گن مین ارسلان پچاس ہزار روپے لیا کرتا تھا ارسلان پولیس کی جانب سے کئے گئے ریڈ کی اطلاع پہلے ہی منشیات فروشوں کو دے دیا کرتا تھا ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے اے ایس پی گوجر خان عمر عباس خان سے مشاورت کے بعد ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس کو تحریر طور پر سفارشات ارسال کیں جن پر فوری نوٹس لیا گیا اور محکمے کی بد نامی کا باعث بننے والے یہ اہلکار معطل کئے گئے ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ معطلی کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

Gujar Khan; The IG Punjab has suspended two ex SHO Ishtiaq Cheema and Sheikh Qasim of Gujar Khan police after they were exposed of celebrating with criminals.

 

راجہ گستاسب خان (ستارہ امتیاز) طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے نماز جنازہ  بروز اتوار دن گیارہ بجے کڑولی گوجرخان میں ادا کی جائے گی

Raja Gustasab Khan passed away in village Karoli

معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس راجہ عدنان اسلم کے والد محترم اور سابق امیدوار پی پی 4سرمد امیر راجہ کے سسر راجہ گستاسب خان (ستارہ امتیاز) طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے کڑولی گوجرخان میں ادا کی جائے گی

تعزیت

گوجرخان شہر کی معروف شخصیت چوہدری اورنگزیب کی وفات پر سابق ایم این اے اجہ محمد جاوید اخلاص سہیل کیانی چوہدری فرحان نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر چوہدری اورنگزیب کے بیٹے چوہدری بابر زیب سے دلی تعزیت کااظہار اورفاتحہ خوانی کی

گوجرخان، تحریک انصاف کا بنیادی اور حقیقی کارکن سائیڈ لائن

Loyal PTI members ignored over new comers from other parties

گوجرخان، تحریک انصاف کا بنیادی اور حقیقی کارکن سائیڈ لائن، دوسری جماعتوں سے اقتدار انجوائے کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے آج ایک بار پھر فرنٹ مین اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں میں موجود ، تھانہ کچہری اور انتظامی امور پر بھی یہ گروپ منظور نظر گردانا جاتاہے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف گوجرخان کا حقیقی ورکر آج اقتدار ہونے کے باوجود پس پشت ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے مسافرجو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں اقتدار کے مزے لیتے رہے اور بھرپور کھڑپینچی کرتے رہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد آج تحریک انصاف کے دور اقتدار میں بھی فرنٹ لائن پر موجود ہیں انتظامی امور ہو یا پٹواریوں کے تبادلے تحصیلداروں کی تعیناتی اور افتتاحی تقریبات ، دعوتیں ، عشائیے اوربالخصوص آج کل بلدیہ گوجرخان کا لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی اس گروپ کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے جو پرانے ورکر احتجاج اور دھرنے اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اس سارے منظر نامے پر نہ ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button