DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Announcement made for all private schools to close on 6th January

تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6جنوری 2019تک بند رہیں گے ۔

صدر پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم سے کہا ہے کہ کہوٹہ میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6جنوری 2019تک بند رہیں گے ۔ کوئی پرائیویٹ سکول کھولا نہ جائے گا ۔ جبکہ 7جنوری 2019بروز سوموار کو سکول دوبارہ کھولے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔ احکامات پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ۔ تفصیل کے مطابق صدر پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم کی زیر صدارت کہوٹہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور عہدیداران کا اجلاس ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں منعقد ہوا۔ اسموقع پر صدر پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کہوٹہ میڈم ارم وسیم پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ ، جنرل سیکرٹری عطا الرحمن قریشی ثوبیہ سکول، فنانس سیکرٹری منیب ثاقب آکسفورڈ سکول ، سیکرٹری انفارمیشن سردار مظہر اقبال آکسفورڈ سکول بنڈھیا ، نائب صدرمیڈم ارم کراچی سکول ، ملک حنیف اور دیگر عہدیداران ، سربراہان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ تحصیل کہوٹہ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے 6جنوری تک بند رہیں گے ۔ کوئی بھی پرائیوٹ سکول اینڈ کالج نہیں کھولا جائے گا ۔ چھٹیوں کے بعد 7جنوری بروزسموار سے تمام پرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گئی ۔

Kahuta; The President private schools association has announced that all the private schools in Tehsil Kahuta will close on 6th January 2019 and will reopen on following day on 7th January. The announcement was made at Iram school and college, Kahuta.

 

Show More

Related Articles

Back to top button