DailyNewsOverseas news

Norway; Pir Sultan Al Arfan Saddique pays condolences on death of Ch M Nazir of Sahot Kalyal

ناروے ۔ علامہ پیر سلطان العارفین صدیقی کی اوسلو میں چوہدری عجب خان سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت

علامہ پیر سلطان العارفین صدیقی سجادہ نشین نیرہ شریف ایک ہفتہ کے دورہ پر ناروے میں موجود ہیں ، انہوں نے گذشتہ دنوں ناروے کی معروف اور ہر دلعزیز بزرگ شخصیت چوہدری محمد نذیر کی وفات پر انکے صاحبزادوں چوہدری محمد عجب خان، چوہدری نذر خان اور داماد چوہدری ظہور حسین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی دراجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
ٓانہوں نے اس موقع پر چوہدری محمد نذیر مرحوم اور انکی فیملی کی طرف سے کی جانے والی سماجی خدمات ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی طرف سے کی جانے والی خدمات انکے لیے صدقہ جاریہ ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا اس لیے ضروری ہے کہ محبت رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ شریعت اسلامیہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اس موقع پر مفتی زبیر تبسم، چوہدری ذوالفقار علی، مرزا عاصم بیگ، راجہ فیاض، چوہدری صغیربشیر، چوہدری نصیر بشیر ، چوہدری نادر خان، چوہدری بہادر خان ، ملک پرویز، اقدس صدیقی، عامر شیخ، طلعت بٹ اور دیگر موجو د تھے۔

Norway; Pir Sultan Al Arfan Saddique of Niariyan Shareef went to the residence of late Ch Mohammad Nazir of village Sahot Kalyal, Kallar Syedan and  paid condolences to his family in Oslo.  

Show More

Related Articles

Back to top button