DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police publish annual report for crimes committed in 2018

کلر سیداں,2018میں نو افراد قتل ہوئے پانچ افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے

کلر سیداں,2018میں کلر سیداں میں نو افراد قتل ہوئے پانچ افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 39 مقدمات درج ہوئے جن میں 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15 کلو گرام چرس،580 بوتل اور پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے مطابق گزشتہ سال 398 کے قریب مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 26 مقدمے خارج،15 عدم پتہ،19زیر تفتیش جبکہ 338 مقدمات کا چالان مرتب کر کے جیل ارسال کر دیا گیا۔گزشتہ برس قتل کی 8 وارداتوں میں 9 افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں زمین اور رشتوں کے تنازعوں کی بھینٹ چڑھ گئیں جبکہ اندھے قتل کی ایک واردات جس میں نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو قتل کر کے اس کی نعش ایک ویران جگہ پر پھینک دی تھی کے ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ناجائزاسلحہ کے 42 مقدمات درج ہوئے جن میں 42 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 46 عدد پسٹلز،ایک عدد بندوق، دو عدد رائفلز اور 152 روند برآمد کر لئے گئے۔گزشتہ برس 147 مجرمان اشتہاری جبکہ 141 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا گیا۔اسی طرح سابقہ ریکارڈ یافتہ 228ملزمان اور تین رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار کیا گیا۔گزشتہ برس ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوئیں جن میں سے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ سرقہ باالجبر کی چار،چوری کی 9 اور سرقہ مویشیوں کے مجموعی طور پر 16 مقدمے درج ہوئے جن میں 29 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔گزشتہ برس قماری بازی کا ایک مقدمہ درج ہوا جس میں 9 جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔غیر شادی شدہ لڑکیوں کے اغواء کے 16 مقدمے درج ہوئے اور تمام مغویان کو بازیاب کروا لیا گیا۔بدفعلی کی کوشش کے الزام میں دو مقدمات درج ہوئے جن میں سے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون کیساتھ زیادتی کے الزام میں ایک مقدمہ درج ہوا۔ٹریفک کے مہلک حادثات میں پانچ افراد لقمہ اجل ہوئے۔دیگر لڑائی جھگڑوں کے 31 مقدمے درج ہوئے جن میں سے 91 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے جیل روانہ کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; the Kallar Syedan police have published annual report for 2018, in which nine murders were committed in Kallar Syedan and total of 398 cases being registered.

حکومت آلو کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے آلو برآمدگان کو فوری ریلیف مہیا کرے

Government asked to subsidise potato growing farmers 

معروف زرعی ماہر احمد سعید بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آلو کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے آلو برآمدگان کو فوری ریلیف مہیا کرے ،انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی کھپت سے زائد آلو کی سولہ لاکھ ٹن فصل کو برآمد کیا جا سکتا ہے جس سے زیر مبادلہ کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آلو کی برآمد کے لیے سہولیات مہیا کرے برآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ اسے گلگت کے پی کے اور پنجاب کی منڈیوں سے کراچی بندرگاہ تک پہنچانا ہے ۔حکومت کو آلو کو کراچی منتقل کرنے کے لیے خصوصی سہولت مہیا کرنی چاہئیے ،متحدہ عرب امارات پاکستانی آلو کی سب سے بڑی منڈی ہے حکومتی مدد سے اس کی برآمد میں دوگنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔وزارت فوڈز سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور وزارت تجارت کو آلو کے کاشتکاروں کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے فوری مذاکرات کرنے چاہئیے۔

پیپلز پارٹی فوجی آمروں کی طرح عمران خان کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔چوہدری ظہیر محمود

PPP will fight with PTI as they did with dictators, Ch Zaheer Mahmood

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے تعاون سے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو خوفزدہ کر سکتی ہے نہ ہی جھکا سکتی ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،پی ٹی آئی تمام تر حکومتی اختیارات کے باوجود ہمیں بند گلی میں نہیں دھکیل سکتی ۔پی ٹی آئی جمہوریت اور اس کے اقدار سے لاعلم ہے اسے عوام نے نہیں کسی اور نے اقتدار میں بٹھایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور تسلسل کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ذوالفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹو نے عوامی حقوق کے لیے جان کا نذرانہ دیا مگر انہوں نے آمریت کے بل بوتے پر سیاست نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی آمروں کی طرح عمران خان کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

مقامی تاجر کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار

Attack and murder on Kallar businessman deplored by business community 

بلدیہ کلر سیداں کے رکن صدر انجمن تاجراں مرید چوک راجہ ظفر محمود نے ڈکیتی کی واردات میں ایک مقامی تاجر کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر شام ڈکیتی کی واردات پولیس کی غفلت کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ طاہر اور شیخ ابرار دونوں بھائی مرید چوک کلر سیداں میں اپنی دوکان بند کر کے شام کے وقت اپنے گاؤں سنگنی جا رہے تھے کہ راستے میں گوجرخان کی حدود میں ان کا پیچھا کرنے والی کار میں سوار نقاب پوش ملزمان نے ان کا راستہ روکا ان سے دو لاکھ روپے نقدی ،موبائل فونز چھین لیے اور فائرنگ کر کے شیخ طاہر کو ہلاک اور ابرار کو زخمی کر دیا گیا۔یہ واقعہ گوجرخان پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا سرشام ہونے والی یہ ڈکیتی گوجرخان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کا فوری سراغ لگائے ورنہ کلر سیداں کے تاجر راست اقدام کریں گے ۔

بروز بدھ ڈھوک کسی موضع ٹکا ل میں میلاد النبی ﷺ کی تقریب

Millad to be celebrated in Dhok Kassi, Takal on Wednesday

بروز بدھ ڈھوک کسی موضع ٹکا ل میں میلاد النبی ﷺ کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس سے مفتی محمد حنیف قریشی ،حافظ عمران ،غازی رضا خان ،حافظ نزاکت ،عامر ولایت ، سہیل نورانی ، سید امبر علی شاہ، حافظ غلام مصطفی خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button