DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; THQ hospital Kallar Syedan to deliver one window operation for TB patients

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ٹی بی ڈاٹ کام کے تحت مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہم

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ٹی بی ڈاٹ کام کے تحت مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہم کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں جرمنی سے 49 لاکھ روپے کی لاگت سے جین ایکسپرٹ مشین خرید کر ہسپتال میں نصب کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول ڈاکٹر ساجد لطیف نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مشین کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔جو ٹی بی ایکسرے،بلغم اور خون کے ٹیسٹ سے سامنے نہیں آتی اسے جین ایکسپرٹ مشین کے ذریعے محض دو گھنٹوں میں سامنے لایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ سکن اور گردے کی ٹی بی کو بھی جدید ترین مشین کے ذریعے با آسانی پکڑا جا سکے گا جبکہ سکریننگ کا عمل بھی اسی مشین کے ذریعے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشین سے ایڈز کا ٹیسٹ فری ہو گا جبکہ خواجہ سراحوں کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دو عدد بیڈز مختص کر دہئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں مری کے علاوہ تمام ٹی ایچ کیوز کو جین ایکسپرٹ مشین کی جدید سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدعابد حسین شاہ اور ڈاکٹر توقیر مقصود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کلرسیداں پولیس نے مسجد کے اندر بارہ سالہ طالب علم سے زیادتی کرنے کی کوشش میں حافظ نعمان کے خلاف مقدمہ درج

Hafiz Noaman on run after attempting to abuse 12 year old inside Masjid

کلرسیداں پولیس نے مسجد کے اندر بارہ سالہ طالب علم سے زیادتی کرنے کی کوشش میں حافظ نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عنصر محمود ولد عبدالخالق نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ مسجد کے باہر سے گزر رہا تھا کہ شور کی آواز سن کر اندر داخل ہوا تو بالائی منزل کی سڑھیوں پر حافظ نعمان ولد فیاض سکنہ مانسہرہ نے بارہ سالہ طالب علم عدنان توصیف سے زیادتی کرنے کے لیے اسے دبوچ رکھا تھا اور اس کے کپڑے اتار لیے تھے ۔میں نے جا کر طالب علم توصیف کو اس سے چھڑایا تو حافظ نعمان موقع سے فرار ہو گیا۔کلر سیداں پولیس نے زیر دفعات 377/511ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

چوہدری محمد اشرف کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ چیئرمین شیخ عبدالقدوس نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش

Late Ch M Ashraf paid glowing tribute at MC Kallar Syedan meeting 

 ایم سی کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس منعقد ہوا جس میں ممبر بلدیہ چوہدری محمد اشرف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین شیخ عبدالقدوس نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق ممبر چوہدری محمد اشرف ماضی میں کلر سیداں کے تمام ہاوسز کی نمائندگی کرتے رہے،وہ اپنے دل میں عوام کا درد رکھتے تھے۔تمام بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے حصہ لیا اور ہمیشہ فاتح رہے۔سب لوگ ان کی ذاتی زندگی اور کردار سے باخوبی اگاہ ہیں۔ان کی وفات پر پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔وہ نہ صرف اپنی ذات میں انجمن تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے کردار اور افکار نہ صرف ہماری ایم سی بلکہ آنے والی زندگیوں میں بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے ہاؤس میں بیٹھ کر ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کیا۔انہوں نے ہمارے لئے جو راستہ چھوڑا ہے اس کے لئے اب ہمیں کتابوں میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ان کے افکار ہی ہماری رہنمائی کیلئے کافی ہیں۔قبل ازیں اجلاس میں فاتحہ خوانی کے بعد یک نکاتی ایجنڈے سے ہٹ کر دیگر امور زیر بحث لانے پر ممبر بلدیہ حاجی اخلاق حسین غصے میں آ گئے اور انہوں نے نکتہ اعتراض پر کھڑے ہو کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج کا تعزیتی اجلاس جو صرف مرحوم چوہدری محمد اشرف کے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کیلئے منعقد کروایا گیا تھا رسمی فاتحہ خوانی کے بعد تمام ممبر اپنے اصل ایجنڈے سے ہٹ گئے اور ارکان نے مرحوم کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرنے کی بجائے دیگر امور پر بحث شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ میں پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہا، تجاویز اور ترقیاتی اسکیموں کیلئے بعد میں بھی اجلاس منعقد کیا جا سکتا تھا تا ہم بعد ازاں ممبران بلدیہ شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،صوبیدار ظفر بیگ،راجہ ظفر محمود، حاجی محمد اسحاق نے مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں چیف آفیسر محمد خالد رشید اور دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button