DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Stall union demands closure of Guliana uturn

جی ٹی روڈ پر شہری حدود میں سول ہسپتال اور گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ یوٹرن بند کر کے شہریوں پر احسان کیا جائے

کھوکھا یونین کے سابق صدر مرزا تیمور احمد وارثی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر شہری حدود میں سول ہسپتال اور گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ یوٹرن بند کر کے شہریوں پر احسان کیا جائے جی ٹی روڈ پر یہ دونوں یوٹرن آئے روز حادثات کا موجب بن رہے ہیں بالخصوص سکول کالجز میں چھٹی کے اوقات میں صورتحال انتہائی سنگین ہو جاتی ہے انہوں نے محکمہ نیشنل ہائی وے اوراسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر سول ہسپتال کے سامنے اور گلیانہ موڑ کے یوٹرن بندکر کے متبادل نظام لایا جائے انہوں نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نااہلی کے باعث جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف پارنگ اور چوک میں سڑک کے اوپر ریڑھی بانوں کے قبضہ سے کسی ووقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس کی ذمہ داری موٹر وے پولیس پر عائد ہوگی

پیرصاحبزادہ سید تصور حسین شاہ نے روشنی سکول میں میلاد کے حوالہ سے منعقدہ بابرکت تقریب سے خطاب

Millad held at Roshni school with Pir Saibzada Syed Tasawar Hussain Shah

معاشرے میں پیار محبت اور امن کے پھول کھلانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم دین اسلام اور حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر پوری ایمانداری کے ساتھ عمل پیرا ہوں حضورؐ کی آمد سے ہر طرف نور چھا گیا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے میلاد النبیؐ منانے والوں پر لازم ہے کہ وہ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے اسلام اور نبی آخر الزماںؐ نے منع کیا ہو ان خیالات کااظہار پیرصاحبزادہ سید تصور حسین شاہ نے روشنی سکول میں میلاد کے حوالہ سے منعقدہ بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حافظ قاسم رضا اور حافظ کامران نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر عامروزیر ملک، راجہ ارشد محمود، مرزا رفعت اور حاجی اخلاق ارشد بھی موجود تھے پیر سید تصور حسین شاہ نے کہا کہ مسلمان آج دنیا بھر میں کمزور اور ذلیل وخوار اس وجہ سے ہو رہے ہیں کہ ہم نے اللہ اور رسولؐ کے بتائے ہوئے راستہ کو چھوڑ کر یہود وہود کے طریقہ کار کر اپنالیا ہے جبکہ ہمارے دین اسلام کی اچھی باتوں کو غیر مسلم اپنا کر ترقی کے زینے طے کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف نمود ونمائش کو پس پشت ڈال کر حضور ؐ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کریں صرف میلاد منا کر اور سجاوٹ کر کے ہم بری الذمہ نہیں ہو جاتے بلکہ سنت نبویؐ پر عمل کرنا چاہیے

گوجرخان کمپیوٹرسنٹر اراضی ریکارڈ سنٹر کا کچھ عرصہ قبل عوامی شکایات پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے اچانک وزٹ

MPA Ch Javed Kausar visits computer centre for land record centre after public complaints 

گوجرخان کمپیوٹرسنٹر اراضی ریکارڈ سنٹر کا کچھ عرصہ قبل عوامی شکایات پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے اچانک وزٹ ک کے عوام کو سہولیات کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور سائلین سے ناروا سلوک کا خاتمہ اور کمپیوٹرسنٹر میں بہتری لانے اور مزید عملہ کی تعیناتی کیلئے جو کہا وہ تمام طفل تسلیاں ، فوٹو سیشن اور نمود ونمائش کے سوا کچھ نہ تھا کمپیوٹر سنر میں اب حالات یہ ہیں کہ چوکیدار کاؤنٹر میں بیٹھے ہوتے ہیں کمپیوٹر سنٹر میں راشی عملے نے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں لیکن ممبر صوبائی اسمبلی صرف اقتدار انجوائے کرنے میں مصروف ہیں اور سرکاری اداروں میں جا کر صرف فوٹوسیشن اور سرکاری افسران سے تعلق بنانے میں مصروف ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

گوجرخان شہر کی معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت یامین قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

Yameen Qureshi congratulated on Umrah pilgrim 

گوجرخان شہر کی معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت یامین قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کیلئے سابقہ ایم پی اے راجہ طارق کیانی،مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ علی اصغر، فیصل کیانی، پروفیسر نسیم تقی جعفری، سابقہ ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب انورمغل، سابقہ بار صدر عمراسد اللہ، پرفیس فوٹو گرافر جاوید اقبال، صدف بٹ، شاہد ایڈووکیٹ، کونسلر سہیل کیانی، مرزا بشیر، ربنواز قریشی، شہریار نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر عمرہ کی ادائیگی پر انہیں مبارک باد پیش کی

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کیلئے کچھ تو تبدیلی لائے

PTI administration even fail to get minor changes

ظفر محمود چوہدری سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 58نے نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو بھرپور امید تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کیلئے کچھ تو تبدیلی لائے گی لیکن چار ماہ گزرنے کے بعدبھی عوام کوکوئی سہولیات اور ریلیف میسر نہیں محکمہ ریونیو کے آفیسران تاخیر سے دفاتر میں آتے ہیں جبکہ کمپیوٹر سنٹر میں لوگ فرد ملکیت لینے کیلئے بھی صبح سے شام تک انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ عرصہ دراز سے تعینات اور ایک سے زائد بار تعینات تحصیلداروں اور دیگر عملہ کو یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے اور تحصیلدار وں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ دفتری اوقات کار کی پابندی کریں اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کام کریں خصوصاً تالابوں پر عوام کا قبضہ ختم کرائیں اور دیگر تجاوزات پر بھی تحصیل گوجرخان بھر یں کارروائی کی جائے اور مزید کمپیوٹر سنٹر بنائے جائیں 

Show More

Related Articles

Back to top button