DailyNewsKahuta

Kahuta; Well known personality Subaidar Khan Mohammad passed away in village Loona

صو بیدار خان محمد (مرحوم) آف لونہ اس دنیا ئے فانی سے پر دہ کر گے

صو بیدار خان محمد (مرحوم) آف لونہ ایک نیک انسان تھے ان کی وفات سے پید ا ہونے والا خلا صدیو ں پرنہیں ہو گا انہوں نے اپنی ساری زندگی اپنے علاقے کی فلاح و بہبود میں گزاری۔عوام اور علاقے کے لیے دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ سہنرے الفاظ میں لکھی جاہیں گئی اللہ پاک ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فر مائے ۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل دکھالی کے جنرل کونسلر راجہ جلیل آف لونہ نے صو بیدار خان محمد (مرحوم) آف لونہ کی زندگی کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صو بیدار خان محمد (مرحوم) آف لونہ1924کو پیدا ہوئے تعلیم سے فارغ ہو کر انہوں نے 1942میں بر صغیر کی اس وقت کی فوج میں بھرتی ہو گے انہوں نے47ء اور48ء میں اپنی بیش بہا خدمات پیش کیں انہوں نے1965اور1971کی جنگ میں بھی حصہ لیا اور1972میں پاک آرمی سے ریٹائر ہوئے ان کی خدمات کے پیش نظر ان کو جگہ بھی الائٹ کی جانے لگی مگر انہوں نے اس آفر کویہ کہ کر ٹھکرادیا کہ میرے پاس اللہ پاک کادیا ہوا بہت کچھ ہے ۔ راجہ جلیل آف لونہ نے مزید کہا کہ صو بیدار خان محمد (مرحوم) آف لونہ نے پاک آرمی سے ریٹائرہونے کے بعد عوامی خدمت کا بھیڑ ا اٹھاتے ہوئے عملی سیاست میں آگے اور دو مر تبہ عوام نے ان کو اپنا کونسلر بھی منتخب کیا انہوں نے اپنے دور میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جب تک زندہ رہے انہوں نے بے لوث عوام کی خدمت کی اور9دسمبر2018بروزاتوار کواس دنیا ئے فانی سے پر دہ کر گے ۔ان کی وفات سے پید ا ہونے والا خلا صدیو ں پرنہیں ہو گاعوام اور علاقے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ سہنرے الفاظ میں لکھی جاہیں گئی۔

بز ر گ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام سے انجینئر راجہ بلال اورراجہ عمران مینوں کی ملاقات

Raja Babu Iqbal meets with Engineer Raja Bilal

بز ر گ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام سے انجینئر راجہ بلال اورراجہ عمران مینوں کی ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات انجینئر راجہ بلال اورراجہ عمران مینوںآف موہڑہ لنگڑیال نے ملاقات کی اس موقع پر غلام یذدانی عباسی، راجہ فرقان عرف کاشی،راجہ عرفان ،راجہ حید ر ، راجہ حسنین اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انجینئر راجہ بلال اورراجہ عمران مینوں نے بز ر گ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں علاقے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس امیدوار کو ووٹ دیں گے جوعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرئے گا ناں کہ ایسے افراد کو ووٹ دیں گے جن کو ناں تو علاقے کی عوام سے کوئی دل چسپی ہو اور ناں ہی ان کے مسائل سے ۔

اے سی کہوٹہ کا گراں فرشوں کے خلاف سخت کاروائی ۔مہنگی اشیاء فروخت کر نے والوں کو ہزاروں روپے کے نقد جرمانے

AC Kahuta takes action against traders selling goods above rates 

اے سی کہوٹہ کا گراں فرشوں کے خلاف سخت کاروائی ۔مہنگی اشیاء فروخت کر نے والوں کو ہزاروں روپے کے نقد جرمانے ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابقACکہوٹہ اظہار الحسن باجوہ نے ہمراہ اپنے عملے کے اہلکاروں عبد السلام اور طیب کیانی کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء ناں فروخت کر نے پر جہانذیب فروٹ شاپ کو2000روپے،حاجی مظہر حسین فروٹ شا پ کو1000روپے، اعجاز احمد کریانہ سٹو رکو 1000روپے،ولید احمد فروٹ شاپ کو 1000روپے، قدید احمد کر یانہ سٹور کو 3000روپے،انیل شاپ کو1000روپے جرمانہ عائد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی تاجر کو ریٹ لسٹ سے زاہد قیمت وصول کر نے کی اجاز ت نہیں دوں گا انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں پر مضر صحت کھانے اورچائے من مانے ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خوردوں نوش اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں حکومت پنجاب نے سختی سے ہدائت کی ہوئی ہے اس لیے تمام دوکانداروں کا آخری وارنگ دی جار ہی ہے کہ وہ گراں فروشی سے باز آجاہیں وگرنہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور کوئی بھی سفارش قابل قبول نہیں ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button