DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Political point scoring has led to Sandhal road work being stopped

سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور چپقلش کا نتیجہ، تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل سڑک کی تعمیر کا کام ٹھپ

سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور چپقلش کا نتیجہ، تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل سڑک کی تعمیر کا کام ٹھپ بارشوں سے کیچڑ کی وجہ سے آمد ورفت کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا علاقہ مکینوں کا سیاسی جماعتوں سے صورتحال پر مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے ذاتی دلچسپی لے کر اس اہم سڑک کی تعمیر کیلئے بھاری رقم منظور کرا کے کام شروع کرا دیا جس پر اس سڑک پر سفر کرنے والے ہزاروں شہریو ں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل سڑک نام کی کوئی چیز نہ تھی کچھ حصہ کی تعمیر کے بعد مبینہ طور پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مابین تختی لگانے پر سیاسی چپقلش شروع ہو گئی اور ٹھیکیدار پر بھی پریشر ڈالا گیا جس سے تنگ آکر وہ کام ادھورا چھوڑ گیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا اس سڑک کی تعمیر میں کوئی کردار نہیں سارا کریڈٹ ن لیگ کے سابقہ ایم پی اے افتخار احمد وارثی کو جاتا ہے اب محض تختی لگانے کی خاطر اس منصوبہ کو سیاست کی نظر کر دیا گیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادھوری سڑک کو فوری طور پر تعمیر کر کے اس پر سفرکرنے والے ہزاروں افراد پر احسان کیا جائے اگر منصوبہ پر تختی لگانا ضروری ہے تو اس کی لگائی جائے جس نے اس سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرائے

راجہ جہانزیب جو گزشتہ روز وفات پاگئے تھے ا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب

Dua observed for late Raja Jahanzaib in Gujar Khan

گوجرخان کی معروف شخصیت راجہ عزیز کے بھانجے اور راجہ ساجد ساجی کے بہنوئی راجہ جہانزیب جو گزشتہ روز وفات پاگئے تھے ا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں قاری محمد طیب چشتی قاری فیض اللہ نے تلاوت کلام پاک پیش کی راجہ عبدالصبور کیانی نے خصوصی دعا کرائی اور حاظ محمد عمر کیانی نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر شہر بھر سے معززین شہر اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی

گوجرخان شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ

Public facing daily low gas pressure supply 

گوجرخان شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ گیس میٹر اور نئے کنکشن اور محکمہ سوئی گیس کے حوالہ سے دیگر معاملات پر سابق امیدوار قومی اسمبلی الحاج چوہدری محمد عظیم نے تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان اور سٹی کونسلر ثاقب علی بیگ کی قیادت میں ایک وفد نے جی ایم سوئی گیس ظہوراحمد سے ملاقات کی اور ان کو گیس کے کم پریشر کے حوالہ سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری طور پر ٹیم گوجرخان بھیجنے کی یقین دہانئی کرائی چوہدری محمدعظیم نے بتایا کہ نئے کنکشن اور گیس میٹر کی تنصیب کے حوالہ سے شہریوں کومسائل درپیش ہیں جس پرجی ایم نے منگل کو تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں آکر عوامی شکایات سننے اور دیگر مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کا بھی کہا شہریوں نے چوہدری محمد عظیم کو عوامی مسائل حل کرانے کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا

سرور شہید کالج تا غوثیہ چوک 18کلومیٹر کی سڑک 25کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے علاوہ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ رکھا گیا

Low standard material used on Sarwar Shaheed college to Ghausia chauk road work 

 ناقص تعمیر کا بھانڈا پھوٹ گیا کروڑروں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے ٹھیکدار کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اس بات کا مطالبہ معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمد احسان آف کماندریال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ لیگی حکومت کے دور میں سرور شہید کالج تا غوثیہ چوک 18کلومیٹر کی سڑک 25کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے علاوہ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ رکھا گیا جبکہ سڑک کے دونوں اطراف سولنگ بھی نہ کی گئی جس کی وجہ سے یہ سڑک تعمیر کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ گئی جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے اس سڑک پر سفرکرنے والوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے راجہ محمد احسان نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور متعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا

گھوڑے گدھے سب برابر ہیں نااہل وزراء سے باز پرس کرنے کی بجائے ان کی تعریف کرنا نزالی منطق ہے

Raja Jawad deplores PTI led administration 

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کی سو روزہ کارکردگی کا تجزیہ کر کے تمام وزراء کو پاس کر دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں گھوڑے گدھے سب برابر ہیں نااہل وزراء سے باز پرس کرنے کی بجائے ان کی تعریف کرنا نزالی منطق ہے راجہ محمد جواد نے کہا کہ یہی وزراء حکومت میں آنے سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے کرتے تھے خاص کر اسد عمر ٹاک شوز میں دعویٰ کرتے تھے کہ پیٹرول چالیس روپے ہونا چاہیے اب وہ اپنے دعوے سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ملکی معیشت کا کباڑا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے شاباش دینا ہی اصل تبدیلی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button