DailyNewsKallar Syedan

Tal Khalsa; Ch Meharban Hussain passed away

چوہدری مہربان حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔

بیول کے رہائشی ایم شیراز وارثی اور ایم شہزاد علی کے ماموں چوہدری مہربان حسین انتقال کر گئے مرحوم کو صبح صادق کے وقت دل کی شدید تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ، چوہدری توقیر اسلم ، کونسلر یونین کونسل بیول چوہدری خورشید، وائس چیرمین بیول مرزا منیر احمد، سابق کونسلر چوہدری صفدر حسین، چوہدری الیاس ، چوہدری بشارت نور ، چوہدری وحید اختر کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی ۔

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button