DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Papin dam construction provided with 40 Million Rps but no work is being undertaken

پاپین ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے40ملین کی رقم واپڈا کو منتقل ہو چکی ہے لیکن تا حال اس ڈیم کی ایک اینٹ بھی نصب نہ کی جا سکی

پاپین ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے40ملین کی رقم واپڈا کو منتقل ہو چکی ہے لیکن تا حال اس ڈیم کی ایک اینٹ بھی نصب نہ کی جا سکی اس بات کا انکشاف پوٹھوہار ٹاؤن میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی نمائندہ تنظیم متحدہ کونسل برائے ترقی وانصاف کے جنرل سیکرٹری قاضی محبوب سلطان نے کیا ہے قاضی محبوب سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاپین ڈیم جس کے بارے میں کئی بار اعلانات ہو چکے ہیں حکومت کی جانب سے فنڈز کا بھی اعلان ہوتا رہا ہے لیکن بات کاغذوں تک ہی محدود رہتی ہے اب بھی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے 40ملین روپے بھی بے کار جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں قاضی محبوب سلطان نے یہ بھی بتایا کہ چک بیلی خان روڈ سے منسلک بھال ،پڑی اورڈھوک بدھال ایسے دیہات ہیں جن میں 60سے70چھوٹے ڈیم بنا کر ملک میں پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب سے اپیل کی ہے وہ ان علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے کے منصوبوں پر بھی غور فرمائیں اور بالخصوص پاپین ڈیم جیسے معروف منصوبے پر توجہ دیتے ہوئے اس ڈیم پر کام شروع کروا کر حکومتی پیسے کو ضائع ہونے سے بچائیں

Rawalpindi; Papin dam construction has been provided with 40 Million Rps, it was reveled in a meeting in Pothwar town, but so far no work is being undertaken on the construction of the dam. The Chief justice has been asked to take notice.

The dam site is located at a distance of about 2.0 Km from East side of Papin village and 50.0 Km South West of Rawat Town, Tehsil & District Rawalpindi on Wadala Kas, a tributary of Soan River.

Show More

Related Articles

Back to top button