DailyNewsOverseas news

Norway; Millad held by Ghausia Muslim society, Oslo with Allama Iqbal Fani

ناروے۔ذات مصطفی ﷺ سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ علامہ اقبال فانی

غوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلو کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقدکی گئی جس میں دورو نزدیک سے عاشقان مصطفی ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے اپنے رفقاء و اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز قاری نور علی سیالوی اور عبداللہ خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت اسجد محمود، حاجی محمد اشرف ، حافظ قاری ذوالنورین اسلم، یسین سعید اور حاجی ولایت خان نے حاصل کی ۔ محمد فیصل نے نارویجن زبان میں فکری و اصلاحی خطاب کیا۔ علامہ اقبال فانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذات مصطفی ﷺ سے عشق کیے بغیر انسان مسلمان تو ہو سکتا ہے مگر مومن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بخاری شریف سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایاکوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنے والدین، اولاد اور ہر کسی سے بڑھ کر محبوب نہیں رکھتا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض نادان لوگ حُب رسول کو شخصیت پرستی کا نام دے کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ ذات مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان کی تکمیل بھی ممکن نہیں۔ کانفرنس کے آخر پر مفتی طاہر عزیز باروی نے ختم شریف پڑھا جبکہ سید جواد حسین شاہ نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض مسجد کے امام و خطیب مفتی محمد زبیر تبسم نے احسن انداز میں سرا نجام دئیے۔ پروگرام کے آخر پر ضیاف میلاد سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button