DailyNews

Burton On trent; Al Haj M Ashraf Qadri passed away

الحاج اشرف قادری برٹن آن ٹرنٹ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک

الحاج محمد اشرف قادری انتہائی ملنسار اور اعلیٰ اخلاق کے مالک اور سچے عاشق رسولؐ تھے۔ اسی نسبت سے ان کی رحلت بھی ماہ ربیع الاول میں ہوئی۔ اللہ کریم انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ الحاج اشرف قادری کو آہوں اور سسکیوں میں جامع مسجد رضویہ سینٹرل میں نماز جنازہ پیر عبدالقادر شاہ جیلانی کی امامت میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ الحاج اشرف قادری کا شمار پیر عبدالقدر شاہ جیلانی کے مریدین خاص میں ہوتا تھا۔ ان کے بڑے بھائی خلیفہ حاجی جعفر قادری ہیں۔ نماز جنازہ میں صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، سید حامد شاہ، صاحبزادہ مظہر شاہ جیلانی، قاری رضا المصطفیٰ، سید طاہر شاہ، چوہدری اسلم آزاد، عارف داد، افضال کیانی، غفار کیانی، ثاقب بھٹی، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر، چوہدری ساجد آف برٹن آن ٹرنٹ سمیت کثیر تعداد میں شریک ہوکر الحاج، محمد اشرف قادری کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button