DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Uniforms donated at Matoa girls and boys school by Social welfare association

مطوعہ ,گورنمنٹ پرائمری سکول گرلز اور بوائز میں مستحق اور غریب طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم،سویٹر بچوں اور بچیوں میں تقسیم

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے صدر چوہدری محمد نوید امین نے گورنمنٹ پرائمری سکول گرلز اور بوائز میں مستحق اور غریب طلباء و طالبات میں مفت یونیفارم،سویٹر بچوں اور بچیوں میں تقسیم کئے اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر راؤ عدنان احمد نے صدر چوہدری محمد نوید امین کی کاوش کو سراہااور تحصیل بھر کے رفاعی ادارہ جات کے صدور سے کہا کہ وہ بھی پنے اپنے ادارے کے زیر اہتمام اس قسم کی سرگرمیوں کو جاری کریں آخر میں عمران انصار ی نے دعا کی

ملک کی باگ ڈور عمران خان جیسے ایماندار اور اہل رہنما کے ہاتھ میں آچکی ہے

Nation is in hands of Imran Khan a honest person, Azmat Mughal

تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل ، امین ڈاراورراجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی باگ ڈور عمران خان جیسے ایماندار اور اہل رہنما کے ہاتھ میں آچکی ہے اب ملک تعمیر وترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہو رہا ہے عمران خان پاکستان کی آئندہ نسلوں کا مستقبل سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں عمران خان کو پاکستان کی باشعور عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے کرپشن کے مرتکب بڑے کرداروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں عمران خان ملکی دولت کولوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کربیرون ممالک میں پڑی پاکستان کی دولت کو ضرور واپس لائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے مخالفین تحریک انصاف کی حکومت کی سو دن کی کارکردگی دیکھ کر حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو اب اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ایسے مسترد شدہ عناصر جھوٹ پروپیگنڈا کر نے میں مصروف ہیں مگر پاکستان کے باشعور عوام اب عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کر چکے ہیں اور اب تبدیلی کے سونامی کے آگے بند باندھنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے

راجہ عزیز آف گوجرخان کے بھانجے راجہ ساجد ساجی کے بہنوئی راجہ جہانزیب کی وفات پر تعزیت

Raja Sajid Saji passed away in Gujar Khan

راجہ عزیز آف گوجرخان کے بھانجے راجہ ساجد ساجی کے بہنوئی راجہ جہانزیب کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے راجہ محمد جاوید اخلاص شاہد صراف قاضی شوکت راجہ محمد جواد سید ندیم عباس بخاری خواجہ آصف سید اکبر شاہ راجہ اصغر سعید چوہدری جاوید ملک عامرشہزاد چاند مبین شیخ سعید نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرخان عمر شجاع کی ہدایت پر چاند مبین کو سٹریٹ لائٹ کے شعبہ کا انچارج مقررکر دیا گیا

Chand Mobin made in charge street lights dept in Gujar Khan

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرخان عمر شجاع کی ہدایت پر چاند مبین کو سٹریٹ لائٹ کے شعبہ کا انچارج مقررکر دیا گیاجو کہ شہر بھر میں لائٹس کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے جبکہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے شہری چاند مبین سے آفس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں گزشتہ روز ہاؤسنگ اسکیم نمبر1ملک جاوید والی گلی میں سٹریٹ لائٹ نصب کر دی گئیں حمزہ الیکٹریشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلی میں مختلف کنکشن کر کے لائٹ کو فعال کیا مکینوں نے چیف آفیسر عمرشجاع، چاند مبین اور عنصر کا خصوصی شکریہ ادا کیا

معروف سیاسی سماجی ہردلعزیز شخصیت ملک محمد فیاض کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of nephew of Malik M Fayaz

عروف سیاسی سماجی ہردلعزیز شخصیت ملک محمد فیاض کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری چئیرمین قاضی گروپ آف کمپنی قاضی شوکت محمود ،ارشد یسرا ایڈیشنل سیشن جج،صاحبزادہ ساجد الرحمان،سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،کرنل شبیر اعوان سابقہ ایم پی اے، چوھدری محمد ریاض سابقہ ایم پی اے،راجہ محمد صغیر ایم پی اے،طارق کیانی سابقہ ایم پی ایم،چوھدری جاوید کوثر ایم پی اے ،برگیڈیر ظہیر ،جمیل ھاشمی ایس پی،غلام وڑائچ ایس پی، ملک عامر وزیر،اشفاق مغل ایس پی،ملک ارشد ،سہیل کیانی، محمد نذرایس ڈی او شوکت عزیز بھٹی ،راجہ ذوالفقار، شہزادہ خان، چوھدری ارشد ، راجہ ساجد یوسف ،راجہ ابرار، ملک وحید کلیام، خان نصیب،تحصیلدار چوھدری جہانگیر ،تحصیلدار چوھدری صغیر ، ملک خالد سہیل ، ملک فرخ تخت پڑی، ملک ظہیر تخت پڑی، ملک جہانگیر روات، ملک افتخار روات، ڈاکٹر پرویز اعوان، محمد جاوید صحافی، چوھدری اشتیاق چیئرمین او پی ایل، چوھدری توقیر، چوھدری جمیل پٹواری ، چوھدری اخلاق، چوھدری مزمل، حاجی اسلم بیول، ملک ظہور ایڈوکیٹ ،سجاد بھٹی ، راجہ جوادآمیر، صدر پوٹھوھار پریس کلب گوجرخان احمد نواز کھوکھر، جنرل سیکٹری جاوید اقبال ملک ،ناصر جیلانی سابقہ چئیرمین بلدیہ ، راجہ بشارت،رئیس آف گوجرخان چوھدری سہیل خان، چوھدری ضیافت ، ملک قاسم ربانی ، راجہ غفور کیانی، چوھدری جمیل، جاوید بٹ ،ازرم خیام،سیاسی،سماجی،صحافی،وکلاء ،تاجر برادری نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button