DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Chak Mirza man arrested in possession of alcohol by Kallar Police

چک مرزا,کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شرابی کو دھر لیا

کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شرابی کو دھر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملتی تھی کہ یاسر بشیر ولد محمد بشیر سکنہ چک مرزا(کلر سیداں)،مرید چوک سے کلر سیداں کی جانب پیدل آ رہا ہے جس کی موقع پر پہنچ کر جامعہ تلاشی لی گئی تو اس کے دائیں اور بائیں ڈب سے دو بوتل ادھیا شراب برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Kallar Syedan; Kallar police have arrested Yasir Bashir son of Mohammad Bashir of village Chak Mirza in possession of alcohol, he was arrested in Mureed Chauk by Kallar Syedan police.

۔گورنر پنجاب نے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے یقین دھانی کرائی ۔

Governor Punjab promises to deliver filtration plant project

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ماضی کی محرومیوں اور نا انصافیوں کا ازالہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ،عوام کی محرومیوں کو محض دعووٰں اور وعدوں سے نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے لاہور میں ان سے ملاقات کی اور انہیں کلر سیداں سمیت ضلع راولپنڈی کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی سے جو توقعات وابستہ کی تھیں انہیں پورا کرنے کے لیے حکومت فوری لائحہ عمل مرتب کرے ۔عوامی امیدوں پر پورا اترے بغیر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،راولپنڈی شہر اور دیہات کے لیے فلٹریشن پلانٹس کی اشد ضرورت ہے شہری اور دیہی لوگ غیر مصفا پانی کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے یقین دھانی کرائی ۔

سات خواتین سمیت سولہ افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرا دیا

Police case registered against 16 people in Looni Hijran for obstructing law

کلر سیداں تحصیل انتظامیہ کی بد نیتی ، عدالتی حکم امتناعی دکھانے کے باوجود اہل دیہہ کی سات خواتین سمیت سولہ افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرا دیا۔انتظامی اہلکار ایکوائر شدہ آراضی برائے سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا قبضہ لینے کلر سیداں کی وارڈ لونی ہنجراں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں عدالتی حکم امتناعی دکھایا اور بتایا کہ اس کی آئندہ تاریخ 17دسمبر ہے جس کے بعد اہلکار واپس لوٹ آئے اور گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر تحصیلدار وسیم تابش کی جانب سے مرتب کئے گئے استغاثہ کے مطابق مسمی مشتاق احمد بابت کارروائی وارنٹ دخل دینے قبضہ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں تعدادی 16 کنال بحوالہ انتقال نمبر 3586تبدیل ملکیت حصول کردہ مورخہ 18 ستمبر کو منظور ہواجس کادخل گرداور حلقہ موقع قبضہ دینے کیلئے ہمراہ پولیس کلر سیداں، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن سکولز ڈاکٹر فوزیہ خورشید،ہیڈ ماسٹر پرویز اختر،اے ایس آئی مبین الحسن موقع پر پہنچے جہاں مشتاق احمدنے کہا کہ میں قبضہ مرکر بھی دینے کو تیار نہیں ہوں جس کے ساتھ 7/8افراد اور بھی تھے جو دخل کی کارروائی میں رکاوٹ بنتے رہے اور 6/7 عورتیں بھی موقع پر گالم گلوچ کرتی رہیں اور دخل میں رکاوٹ ڈالتی رہیں۔اس طرح مذکورہ افراد نے کار سرکار میں مداخلت کی اور موقع پر دخل دینے میں رکاوٹ ڈالی۔کلر سیداں پولیس نے سات خواتین سمیت سولہ افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ادھر محمد الیاس،محمد شعیب،راجہ مشتاق وغیرہ نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے درج مقدمہ کو غیر منصفانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مال اور پولیس کو17دسمبر کے روزعدالت میں پیش ہونے کے کاغذات دکھائے اور گرداور وغیرہ کو تحریری طور پر لکھ کر بھی دیا کہ 17 دسمبر کے روز جو بھی فیصلہ سامنے آئے گا وہ ہمارے لئے قابل قبول ہے مگر تحصیل انتظامیہ نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے ہمارے خلاف مقدمہ درج کر کے بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیہ کلر سیداں نے بدھ کے روز بل بورڈز کے خلاف کاروائی

Authorities take action against bill boards adverts 

سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیہ کلر سیداں نے بدھ کے روز بل بورڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں پر نصب آہنی بورڈز اکھیڑ دئیے یہ آپریشن آج جمعرات کے دن بھی جاری رہے گا۔

حرمت رسول ﷺ کانفرنس آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہو گی

Jammat e Islami to hold conference on Thursday

جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام حرمت رسول ﷺ کانفرنس آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہو گی جس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجا ب ڈاکٹر طارق سلیم مہمان خصوصی ہوں گے ،کانفرنس سے ضلعی صدر راجہ محمد جواد،مولانا عبدالرحیم بابر، خالد محمود مرزا،راجہ تنویر احمد،راجہ ضمیر الرحمان اور دیگر خطاب کریں گے ۔

چوہدری محمد اکرم کی وفات پر دلی تعزیت

Condolences on death of Ch M Akram

سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ چوہدری اشتیا ق حسین، قاضی محمد وقار، دوست محمد مھمند ، چوہدری محمد عظیم ، حافظ سہیل اشرف ملک، ملک صفدر اعوان، چوہدری شفقت محمود، راجہ ناصر تاج، محمد زبیر کیانی، راجہ عامر مظہر، عبدالحمید مغل، عبدالغفور کیانی، شہزادہ خان، چوہدری غضنفر حسین، محبوب حسین چوہان، حاجی زاہد اقبال نے گاؤں تل خالصہ جا کر چوہدری توقیر اسلم اور چوہدری ابرا رحسین کے چچا چوہدری محمد اکرم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

بروز جمعرات کلر سٹی فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

City feeders to be shut down for repairs on Thursday

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات کلر سٹی فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے کلر سیداں شہر ،مرید چوک ،کلر سگوال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button