DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Jackal attacks family cattle in Bewal region

بیول ۔ باولے گیدڑنے متعدد جانور زخمی کر دیئے

بیول اور قرب و جوار کے علاقے میں باولے گیدڑنے متعدد جانور زخمی کر دیئے۔ چند ہفتے قبل ایک گائے باولے گیدڑ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔ اس گائے کو اگرچہ دفن کیا گیا تھا لیکن رات کو جنگلی جانوروں نے اسے نکال لیا۔ جسے کھانے سے مزید کئی گیدڑ باولے ہوگئے ہیں۔ گزشتہ شب سوئی حافظ ڈھوک سائیں داد میں باولے گیدڑ وں نے گھر میں گھس کر ایک بچھڑا، ایک بکری ، ایک گائے اور پٹھان فیملی کی متعدد بھڑیں زخمی کر دیں۔ مقامی افراد اس سے بہت پریشان ہیں۔ اس سے انسانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ معززین علاقہ نے متعلقہ حکام سے باولے گیدڑوں کے تدارک کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

Gujar Khan; Wild jackal have struck in Bewal region of Sui Hafiz Dhok Sain Dad, leaving family cattle injured in the attack, The local families have asked help to stop jackal attack in the village.

 

Show More

Related Articles

Back to top button