DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public asked to take notice of Nadra card scam run by Afghans in the city

کہوٹہ شہر میں پٹھانوں پر مشتمل نوسر باز گروہ متحرک ،انوکھی وارداتوں کا انکشاف ۔پرانے تھرماس کے بدلے میں نیا ڈنر سیٹ مفت دے کر شناختی کارڈ کی کاپی لینے لگے

کہوٹہ شہر میں پٹھانوں پر مشتمل نوسر باز گروہ متحرک ،انوکھی وارداتوں کا انکشاف ۔پرانے تھرماس کے بدلے میں نیا ڈنر سیٹ مفت دے کر شناختی کارڈ کی کاپی لینے لگے ۔پولیس انتظامیہ اور احساس ادراوں سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے کہوٹہ شہر میں ایک نیا نوسر بازگروہ کا متحرک نظر آرہا ہے یہ گروہ برتن بیچنے والے پٹھانوں پر مشتمل گروہ ہے جو خود کوکمپنی کا ملازم ظاہر کر کے لوگوں کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خواتین کو ڈنر سیٹ کی آفر کر تا ہے اس کے بدلے میں ان خواتین سے شناختی کارڈکی کاپی اور ایک پرانا تھر موس مانگتے ہیں خواتین سے شناختی کارڈ کس مقصد کے لیے لیے جا رہے ہیں اس بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل ناں ہو سکی عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ اور احساس ادراوں سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل۔

Kahuta; The public in Kahuta region are asked to be aware of scam run by illegal Afghans, They offer to buy old thermos for new dinner set and then they ask for Nadra card copy. Police have warned public to be aware of the scam.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام ایک حادثے میں زخمی

Raja Saqlain of Mamyam injured in a accident 

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام ایک حادثے میں زخمی ہو گے ۔سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ان کو دعا بھی دی گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ان کو دعا دی علاوہ ازیں MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، SHOکلر سیداں محمد ظہیر بٹ ،وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ،جنرل کونسلر راجہ عباس پپو ، جنرل کونسلر راجہ علی رضا ، جنرل کونسلر راجہ محمد شکیل ،راجہ محمد زبیر آف ممیام ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ “جنجوعہ ہاؤس”ممیام راجگان جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

راجہ محمد صدیق کو وزیر بحالیات آزاد کشمیر منتخب ہونے پر کہوٹہ کے لیگی رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد

Raja M Saddique appointed Minister in Azaad Kashmir

راجہ محمد صدیق کو وزیر بحالیات آزاد کشمیر منتخب ہونے پر کہوٹہ کے لیگی رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد ۔گذشتہ دنوں آزاد کشمیر کابینہ میں ہونے والی توسیع میں حلقہ جموں 6 سے منتخب مسلم لیگ ن کے ایم ایل اے راجہ محمد صدیق کو وزیر بحالیات منتخب کیا گیا ۔ راجہ محمد صدیق کو وزیر بحالیات کا قلمدان سنبھالنے پر مسلم لیگ ن کہوٹہ کے رہنماء خان نثار خان،یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی ،راجہ رفاقت حسین جنجوعہ اور عاصی جنجوعہ نے ان کو مبارکباد دی اور ہال مالا بھی پہنائے ۔

گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد ۔سکول ہذا کے بچوں ،اساتذاہ کی بھر شر کت

Millad celebrated at high school Kahuta

گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد ۔سکول ہذا کے بچوں ،اساتذاہ کی بھر شر کت ۔ محفل میں سکول کے بچوں کے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ محفل سے تحصیل کہوٹہ کے معروف عالم دین خطیب جامع مسجد بلال قاری محمد آمین اور معروف مائیر تعلیم سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ سر ناظم قمر قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی ﷺ کی پیروی اور انکی محبت کے بغیر کوئی انسان دنیا اور آخرت کی بھلائی کو حاصل نہیں کرسکتا ۔نبی پاک ﷺ کی سنت اور سیرت کو اپناکر ہی ہر مسلمان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ حضرت محمدﷺکی شان اللہ تعالیٰ نے اپنے بعد سب سے ا فضل اور بلند رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے حجوڑ سرور دو عالم ﷺ کے دربار میں حاضری دینا لازم الفرض ہے آپ ﷺ کی ذات کو اللہ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button