DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Butchers warned No animal should be slaughtered without checking by staff of the Livestock department

قصاب برادری کو وارننگ,محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو چیک کرانے کے بغیر کوئی جانور ذبح نہ کیا جائے

ڈاکٹر شاہد محمود نے قصاب برادری کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو چیک کرانے کے بغیر کوئی جانور ذبح نہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ شکایات ملی ہیں۔ کہ کم عمر جانوروں اور بیمار ،لاغر جانوروں کو گھروں میں ذبح کر کے فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ ایک ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ جو اچانک چھاپے مار کر ایسے قصابوں کو پکڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی اچانک چھاپے مار کر کروائی کرے گا۔ انھوں نے ہدایت کی کہ تمام قصاب قوانین کی پاسداری کریں ۔

Kahuta; Butchers warned No animal should be slaughtered without checking the staff of the Livestock department, The statement was made by Dr Shahid Mahmood who also said that raid will be made to make sure slaughtered animals are not sick or underage.

مہنگے داموں سبزی ، پھل ،فروٹ اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت کا کہوٹہ شہر میں گراں فروشوں کے خلاف آپریشن

Action taken against shopkeepers selling goods above set rates

مہنگے داموں سبزی ، پھل ،فروٹ اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت کا کہوٹہ شہر میں گراں فروشوں کے خلاف آپریشن ہزاروں روپے جرمانہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت کا متعدد دکانداروں کو 9000روپے جرمانہ ۔ کسی سفارش دباؤ کو خاطر میں نہ لا ئیں گئے۔ تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ ،تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت، نائب تحصیلدار ملک سعید نواز ، گرداور چوہدری صابر اور ریڈر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ طیب کیانی نے کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے ۔ اس دوران جہانزیب فروٹ شاپ کو 2000،حاجی مظہر حسین فروٹ شاپ 1000،انیل شاپ 1000،اعجاز احمد کریانہ سٹور1000،ولیداحمد فروٹ شاپ 1000،قدیر احمد کریانہ سٹورکو 3000روپے جرمانہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اظہار الحسن باجوہ، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برت نے کہا کہ کسی تاجر کو ریٹ لسٹ سے زاہد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ہوٹلوں پر مضر صحت کھانے اور چائے من مانے ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے۔ سبزی فروٹ اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی ریٹ لسٹ سے زاہد لی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ تاجر ناجائز منافع خوری سے باز رہیں ۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہوگا ۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والے کسی رعائت کے مستحق نہ ہیں ۔ اس دوران کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہیں کریں گے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button