DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Farmers asked to make use of current rainfall and clear all crop fields of weeds for better future harvest.

کسان حالیہ بارش سے فائدہ اٹھائیں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کریں اور اپنی فصل کی مقدار کو بڑھائیں۔

آئی سی آئی کے ڈویژنل منیجر ظہیر زمان نے کہا ہے کہ کسان حالیہ بارش سے فائدہ اٹھائیں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کریں اور اپنی فصل کی مقدار کو بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جناح حال کلر سیداں میں منعقد سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ائریا منیجر ملک قدیر ،ملک اشتیاق حسین،چوہدری ذوالفقار او ر دیگر نے بھی خطاب کیا۔ظہیر زمان نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کسانوں کو اپنی پیداوار میں سائنسی بنیادوں پر اضافہ کرنا ہو گا ،کسان حالیہ بارش سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک کر کے پیداوار میں اضافہ کریں ۔حکومت اور محکمہ زراعت ان کی ہر سطح پر معاونت کرے گا ۔

موسم سرما کی پہلی بارش ، کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیے ۔تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے مختلف امراض کا خاتمہ ہوا اور لوگوں نے بھی گرم ملبوسات نکال لیے او ر اس کے ساتھ ہی مونگ پھلی ،حلوہ جات ،میوہ جات ،یخنی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔

Kallar Syedan; ICI Divisional Manager Zaheer Zaman was speaking at function held at Jinnah Hall in Kallar Syedan, where he requested all the farmers to make use of current rainfall and clear all crop fields of weeds for better future harvest.

“This time of year weeds become very noticeable in fields so you will be able to get a good indication of what you’re dealing with, he told the guest.

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج

Drugs found from the car of Taimoor Khan of Dadyal in police check up in Kallar Syedan

 کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔رات ساڑھے 8 بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گاڑی نمبری اے بی 790 جو راولپنڈی سے کلرسیداں کی جانب آ رہی ہے میں بھاری مالیت کی چرس موجود ہے جسے بروقت کارروائی کر کے قابو کیا جا سکتا ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے ناکہ بندی کے دوران روک کر چیک کیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص جس کا بعد میں نام و پتہ تیمور خان سکنہ ڈڈیال(آزاد کشمیر) معلوم ہوا کو گاڑی سے نیچے اتار کر تلاشی لی گئی تو اس کے بائیں ران پر پیلے رنگ کی سلوشن ٹیب کیساتھ باندھی ہو چرس لتر نما برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر گیارہ سو گرام نکلی۔مزید تلاشی لینے پر قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب میں سے رقم مبلغ تین ہزار، ایک عدد موبائل فون اور ایک عدد شناختی کارڈ برآمد ہوا جو برآمد اشیاء گاڑی نمبری الگ قبضہ پولیس میں لے کر تکمیل فرد کی گئی ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک اور کارروائی میں نقاش عادل ولد امانت حسین سکنہ طوطہ کے قبضہ سے دو بوتل ادھیا شراب برآمد کر کے 4 حد امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تبدیلی کی خواہش رکھنے والے صرف سودنوں بعد ہی مایوس ہوناشروع ہوگئے

Those demanding for change left disappointed in 100 days 

تبدیلی کی خواہش رکھنے والے صرف سودنوں بعد ہی مایوس ہوناشروع ہوگئے ہیں، بعض سوشل میڈیا سے بھاگ گئے جبکہ کئی ایک نے اپنے سابقہ خیالات سے بھرملااظہار لاتعلقی کردیاہے۔ کٹوں، مرغی اور انڈوں سے معیشت کی بہتری سے لے کر ملازمتوں پر پابندی تک ، ہر عمل سے رد عمل پیدا ہورہاہے اور دن بہ دن لوگوں میں مایوسی پھیلتی چلی جارہی ہے۔ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے منتخب پی ٹی آئی نمائندوں نے کلرسیداں کانام تک لیناچھوڑد یاہے جس سے ان کے ووٹرزاورسپورٹرز شدیدمایوس دکھائی دیتے ہیں۔ بیوروکریسی اپنی من مانی پر اترچکی ہے، پی ٹی آئی کے مقامی نمائندوں کو گھاس تک نہیں ڈالی جارہی۔ مہنگائی کے جن نے ہرایک کوخوف زدہ کررکھاہے اور عام آدمی کی قوت خریدجواب دے رہی ہے۔ یہاں اس حکومت کابھرم صرف اس لئے تھوڑا ساقائم ہے کہ تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ اوظہیربٹ نے صرف اور صرف میرٹ پرشرپسندوں کاجینادوبھرکررکھاہے۔ ماضی میں یہی تھانہ ایک طوائف کے کوٹھے کاروپ دھارچکاتھا، اس میں واضع فرق آیاہے اور عام آدمی کاپولیس پر اعتماد بڑھاہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف خاص طورپرایس ایچ اوکی کارروائیوں کوتحسین کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے۔ دوسری طرف یہاں محکمہ مال کی صورت حال انتہائی ابترہے، یہاں افسران دفتروں میں کئی کئی دنوں تک نہیں پائے جاتے۔ تقسیم کے دعویٰ جات اور دیگرامورکئی کئی سالوں تک لٹکے رہتے ہیں، ریڈرحضرات 146صاحب نہیں ہیں145کہہ کر سائلان کوٹرخادیتے ہیں۔ زمین کے خریداروں کورجسٹریاں کرانے میں دقت کاسامناکرناپڑرہاہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ مال کے حالات بہترکرنے کامطالبہ کیاہے۔

چوہدری محمد اکرم انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی

Ch M Akram passed away in Tal Khalsa

مقامی صراف چوہدری توقیراسلم کے خسر اور الخدمت فاؤنڈ یشن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین کے چچا چوہدری محمد اکرم انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر، چیئر مین بلدیہ گوجرخان شاہد صراف، چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر راجہ محمد جواد، چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں خالد رشید، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، شوکت عزیز بھٹی،محمد ظریف راجا، جہانگیر اختر بھٹی، امیر افضل قریشی، مبین قریشی، کرنل انیس اکبر، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین شوکت وارثی ، چیئر مین چوہدری محمد رمضان،چیئر مین چوہدر ی صداقت حسین، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، سید ندیم عباس بخاری،سہیل کیانی، چوہدری فیاض اختر،مسعود بھٹی، چوہدری محمد جمیل، چیئر مین ملک شیر افگن، حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی، الحاج غلام ظہیر، چوہدری نعیم بنارس اور دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان حکومت آئین میں درج انسانی حقوق ملک کے ہر شہری کو بلا تفریق مہیا کرے

Pakistan government should provide human rights to all citizen 

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئر مین چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے انسانی حقوق کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر شہری کے بنیادی حقو ق مقدم ہیں بدقسمتی سے پاکستان کے عام شہریوں کو ان حقوق کا علم ہے نہ ہی انہیں وہ آزادیاں حاصل ہیں ۔اسلام نے ساڑھے 14سو برس انسانی حقوق کا جو تصور دیا تھا اس کی واضع مثال میثاق مدینہ ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت آئین میں درج انسانی حقوق ملک کے ہر شہری کو بلا تفریق مہیا کرے ۔

جمعرات صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ضروری مرمت کے لیے فیڈرز بند رہیں گے

Choa Khalsa electricity feeder to shut down for repairs on Thursday

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق 13دسمبربروزجمعرات صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ضروری مرمت کے لیے فیڈرز بند رہیں گے جس سے متعلقہ علاقو ں میں بجلی بند رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button