DailyNewsKahuta

Kahuta; Wedding of Raja Awais Mushtaq celebrated in Kahuta

ضلعی میلاد النبی ﷺکمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق احمد کا چھوٹابھائی راجہ اویس مشتاق رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

ضلعی میلاد النبی ﷺکمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ اشفاق احمد کا چھوٹابھائی راجہ اویس مشتاق رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔راجہ اویس مشتاق کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں واثق قیوم عباسیMPA، چوہدری ایازسابقMPA،راجہ شیر بہادر وائس چیئرمین یوسی مٹور ، راجہ آصف دھیمال صدر مرکزی میلاد کمیٹی،حاجی ظفر اقبال ممبر کنٹومینٹ بورڈ ،رشید خان ممبر کنٹومینٹ بورڈ ،چوہدری حق نواز ،مولانا رضا المصطفٰی نورانی ،آصف محمود چیئرمین پی ایچ ای ،راجہ عباس پپو جنر ل کونسلر یوسی مٹور ،سید تنویر حسین شاہ ،نعیم رضا خان ،پیر عمر ان آف گجرات ،سید قاسم حسین شاہ ،عامر صدیقی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محترم کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اظہار تعزیت

Father of Ishtiaq Ahmed Satti passed away in Kanaisar Sattian

معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محترم کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا اظہار تعزیت۔یوسی ہوتھلہ کے گاؤں کنیسر ستیاں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی کے والد محترم صوبیدارآمین کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،وائس چیئرمین اسد محمود ستی ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر سید صداقت حسین شاہ ، راجہ مدثرآف ہوتھلہ بن،سبقط اللہ عباسی،بابو عابد ستی ،طارق ستی اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی ۔

سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف کو عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس آگئے

Hafiz Malik Sohail Ashraf returns from Umrah Pilgrim

سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف کو عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس آگئے ۔حافظ ملک سہیل اشرف کو عمرئے کی اداہگی پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، صحافی شیخ قمر السلام اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کرمبارکباد پیش کی ۔میزبان حافظ ملک سہیل اشرف نے اپنے مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوروں سے تواضع کی ۔

قرآن پاک حفظ کرنے پر (234) ننھے طلباو طالبات کے اعزاز میں پر وقار اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا

Over 200 students complete memorising of Quran at Iqra

قرآن پاک حفظ کرنے پر (234) ننھے طلباو طالبات کے اعزاز میں پر وقار اور خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مہمان خصوصی مدیر اعلیٰ اقرا ء روضتہ الاطفال ٹرسٹ پاکستان مفتی خالد محمود اور نائب مدیر پاکستان محمد بن جمیل نے طلباوطالبات میں نشان اقراء اور شیلڈ تقسیم کئیں ۔ قرآن پاک حفظ کرنا بڑے اعزاز ، سعادت مندی اور خوش قسمتی کی بات ہے ۔ اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ کہوٹہ سے دوسالوں کے دوران (121) ننھے طلباء اور (113) ننھی طالبات نے محنتی اساتذہ و معلمات کی زیر نگرانی اپنے سینے میں قرآن پاک محفوظ کیا ۔ تفصیل کے مطابق اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ کہوٹہ کے پرنسپل شفیق الرحمن کاظمی کی جانب میلینم ہال کہوٹہ میں ایک شانداراور خوبصورت و عمدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی مدیر اعلیٰ اقرا ء روضتہ الاطفال ٹرسٹ پاکستان مفتی خالد محمود ، نائب مدیر پاکستان محمد بن جمیل اور ادارہ کے پرنسپل شفیق الرحمن کاظمی نے دوسال کے دوران (234) ننھے طلباء و طالبات کی جانب سے قرآن پاک حفظ کرنے پر نشان اقراء پیش کیئے ۔ اس موقع پر تقریب میں پرنسپل شفیق الرحمن کاظمی ، مولانا حافظ شاہنواز ، مولاناعبداللہ عباسی ، مولانا عثمان عثمانی ، قاری گل نواز عباسی ،حافظ منظور احمد ، مولانا خالد خلیل ، قاری بشیر ، چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلا م مرتضیٰ ، کونسلر ملک عبدالرؤف ، کونسلر قاضی عبدالقیوم اور دیگر معززین وشہری اور والدین بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران مدیر اعلیٰ پاکستان اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ مفتی خالد محمود اور پرنسپل شفیق الرحمن کاظمی نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم دلوانے والے اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ توحید ہمارا بنیادی عقیدہ اور خضورﷺسے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں خود ارشاد فرمایا کہ ’’ ہم نے اس ( قرآن پاک ) کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ ‘‘ قرآن پاک قیامت تک باقی رہے گا ۔یہ سینو ں میں محفوظ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ننھے بچے اور بچیاں گھروں میں والدین کو قرآن پاک قواعد کے مطابق پڑھا رہے ہیں ۔ علم حاصل کرنے میں کوئی شرم اور حیا نہ ہے ۔ مومن کا دل حضورﷺ کی محبت سے خالی نہیں ہوسکتا ۔ اس موقع پر ادارے کے طلباء نے قرئات ، انگریزی ، عربی ، اردو ،میں تقا ریر اور بہترین سبق آموز پروگرام بھی پیش کیئے ۔ آخر میں ننھے حفاظ طلباو طالبات نے خوبصورت انداز میں دعا بھی کرائی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button