DailyNews

London; 2nd Anniversary of The Grill fast food restaurant held in Slough

سلاو فارنم روڈ میں واقع دی گریلر فاسٹ فوڈ کی دوسری سالگرہ

سلاو فارنم روڈ میں واقع دی گریلر فاسٹ فوڈ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی گریلر فاسٹ فوڈ کے مالک محمد لطیف نے کہا کے بریگزیٹ کی وجہ سے کاروبار میں کافی نقصان پہنچ رہا ہے سٹاف کی بہت کمی کا مسئلہ درپیش ہے اگر بریگزیٹ پر فیصلہ آتا ہے تو کاروبار کو بہت بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے کیونکہ سٹاف نہیں ملے گا کاروبار نہیں چلے گا ۔ دی گریلر فاسٹ فوڈ کی دوسری سالگرہ کے سلسلے میں محمد لطیف صاحب نے اپنے دوستوں کو بھی دعوت دی تھی آخر میں دی گریلر فاسٹ فوڈ کی دوسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور کاروبار کی برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تمام مہمانوں کو گرل کھانوں اور بریانی بھی پیش کی گئی آخر میں محمد لطیف نے تمام میڈیا اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔

معروف کاروباری شخصیات سردار راجہ محمد شبیر اور راجہ منیر حسین کے بڑے بھائی راجہ افتخار حسین (گوجر خان) پاکستان میں انتقال کرگئے

Raja Iftikhar Hussain of Gujar Khan elder brother Sardar Raja M Shabbir and Raja Munir Hussain of Halifax passed away

معروف کاروباری شخصیات سردار راجہ محمد شبیر اور راجہ منیر حسین کے بڑے بھائی راجہ افتخار حسین (گوجر خان) پاکستان میں انتقال کرگئے،وفات پر صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، علامہ محمد سجاد رضوی، سابق میئر ہیلی فیکس ارشد محمود، سابق کونسلر چوہدری محمد الیاس، الحاج رب نواز اختر، چوہدری راشد غفور، عبدالحمید مغل، چوہدری عارف حسین، حاجی سردار محمد، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر اسد بٹ، خواجہ محمد اکرم، خواجہ محمد نعیم، خواجہ محمد شفیق، شاہد انور مرزا، چوہدری محمد اصغر، نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ چوہدری ندیم قیصر اور دیگر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

ٹیلفورڈ میں بھی مختلف شہروں اورعلاقوں کی طرح میلاد مصطفیٰ کے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا گیا

Millad procession taken out in Telford 

ٹیلفورڈ میں بھی مختلف شہروں اورعلاقوں کی طرح میلاد مصطفیٰ کے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا گیا بارش اور سردی کے باوجود نکالے گئے اس مرکزی جلوس کی قیادت دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مرسی کے سجادہ نشین، پیر جہانزیب بادشاہ قاسمی دربار عالیہ مرشد آباد پشاور کے ساجدہ نشین علامہ پیر محمد بدر عالم جان اور مرکزی جامع مسجدغوثیہ کمیٹی کے اراکین نے کی۔ جلوس دن ساڑھے گیارہ بجے دعائیہ کلمات کی ادائیگی کے بعد مرکزی جامع مسجد ٹیلفورڈ سے شروع ہوا۔ پولیس اور سیکورٹی کے حصار میں جلوس کے ہزاروں شرکاء مختلف بازاروں ، سڑکوں اور گلیوں سے گزرے تو ہر طرف نبی کریمؐؐ کی عظمت و شان کے نعرے بلند ہوگئے۔ شرکاء نے سبز میلادی پرچم اورجھنڈیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ نبی کریمؐؐ آقا دو جہاں کی عظمت و شان نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس واپس مرکزی جامع مسجد غوثیہ اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مرکزی جامع مسجد غوثیہ ٹیلفورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین حاجی مجاہد اقبال صدر حاجی خداداد خان، سیکریٹری جنرل حاجی شہزاد احمداور دیگر نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

 

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button