DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Three police stations in Gujar Khan area successful campaign against criminal elements

گوجرخان اے ایس پی عمر عباس کی تعیناتی کے دوران سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں کی شاندارکارکردگی

گوجرخان اے ایس پی عمر عباس کی تعیناتی کے دوران سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں کی شاندارکارکردگی، منشیات کے 63اسلحہ کے 19مقدمات درج جبکہ 54اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجرخان عمرعباس کی تعیناتی کے دوران سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں مندرہ، جاتلی اور گوجرخان پولیس نے 54اشتہاری ملزمان گرفتار کئے جن میں اے کیٹگری کے سولہ ملزمان شامل ہیں، 36سابقہ ریکارڈ یافتگان کو بھی گرفتار کیا گیا پولیس نے منشیات کے 63مقدمات درج کر کے 17کلو سے زائد چرس جبکہ 220لیٹرشراب برآمد کی پولیس نے اسلحہ کے 19مقدمات درج کر کے 19پسٹل برآمد کئے جبکہ قماربازی کا ایک مقدمہ درج کیا جس میں پانچ جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ رقم قبضہ میں لے لی

خان تیمور خان کو ایس پی اور سینئر ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے پر خان ضمیر خان، راجہ ساجد یوسف، شہزادہ خان، ثاقب علی بیگ ، راجہ افتخار وزیر اور چوہدری حامد رضا ایڈووکیٹ نے مبارک باد پیش کی ہے 

ایس ایچ او تھانہ مندرہ اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، دو افراد سے پندرہ لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مندرہ کے اے ایس آئی ناصر محمود نے موہڑہ مندو غوثیہ چوک پر ٖثمر مجید کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس ے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں مرید پھاٹک پرنثار سے دس لیٹر شراب برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی سپلائی نہ ہونے سے آبادی مکین سخت مشکلات سے دوچار

Barki Jadeed area without water supply for past two weeks

گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی سپلائی نہ ہونے سے آبادی مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں بلدیہ پانی کی سپلائی کا نظام بہتر کر ے آبادی مکینوں کامطالبہ بڑکی جدید کے رہائشیوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ بڑکی جدید میں گزشتہ دو ہفتوں سے بلدیہ کی طرف سے پانی سپلائی نہ کیا جا سکا جس کے باعث اہل علاقہ کو پانی میسر نہ ہے اور پرائیویٹ ٹینکروں سے بھاری معاوضے پر پانی حاصل کررہے ہیں آبادی مکینوں نے بتایا کہ اہل علاقہ کس سے التجا کریں کہ کون پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر کرائے گا آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کا مسئلہ حل کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button