DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Petrol stations urged to not serve motorcyclist without helmet

بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار کو کسی صورت پٹرول فروخت نہ کریں

حکومت پنجاب نے ہیلمٹ کی پابندی پر سکٹی سے عملدرآمد کرانے کیلئے مختلف محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں اسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے اس موقع پر بتایا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ،ہیلمٹ کا استعمال ان کے مفاد میں ہے خدانخواستہ حادثہ کی صورت میں اسکے استعمال سے جانی نقصان سے محفوظ ہوا جاسکتا ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر گوجرخان کے تمام پٹرول پمپس کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں اور بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار کو کسی صورت پٹرول فروخت نہ کریں جبکہ ٹریفک وارڈن اور پولیس بھی اس پابندی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک )حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر ساٸیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کرنے کی پاپندی کے حوالے سے گوجر میں واقع چوھدری اینڈ کو ٹوٹل پمپ گلیانہ موڑ نے ہیلمٹ کے بغیر پٹرول کی لیے آنیوالے موٹر ساہیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کے متعلق پٹرول پمپ کے انٹری گیٹ پر بینر آویزاں کر دیا 

Gujar Khan; The Punjab government’s two-month long drive against motorcyclists without helmets has taken further heat as the district administrations in  Rawalpindi are set to issue orders to petrol pump owners and dealers prohibiting them to sell fuel to those motorcyclists who are not wearing full-face helmets.

City Traffic Police Officer has written a letter to the Deputy Commissioner who also enjoys powers of District Magistrate to issue an across-the-border to all the petrol pumps and filling stations operating in the city and rural areas that motorcyclists without helmets must not be given petrol.

The Punjab government is already implementing its directions for motorcyclists to observe ‘helmet orders’ and it seems to produce further results with such a ban imposed on petrol pumps.

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے گزشتہ روز گوجرخان میں پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

Polio campaign starts in Gujar Khan

پولیو کے خلاف جاری جنگ میں عوامی تعاون کے بغیر جیت مشکل ہے ،پولیو کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ والدین اس سلسلہ میں تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفےٰ نے گزشتہ روز گوجرخان میں پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق بھی تھے ریلوے روڈ ،ہاؤسنگ سکیم اور دیگر شہری علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ورکروں کے ہمراہ دورہ کیا اور شہریوں کو پولیو مہم کے حوالہ سے بریف کیا اس موقع پر پولیس نفری بھی ان کے ہمراہ تھی 

ملت سیکنڈری سکول وارڈ نمبر7گوجرخان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

Annual prize day held at Millat school in Ward 7

ملت سیکنڈری سکول وارڈ نمبر7گوجرخان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت پیش کرکے کیا گیا پرنسپل صاحبہ نے اپنے خطاب میں ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی توجہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا آخر میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے 

امام بارگاہ صندل کھینگر میں سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی

Annual Majlis held at Imam Bargha, sandhal Khingar

امام بارگاہ صندل کھینگر میں سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں مولانا اسد طالب جوہری آف کراچی ودیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا اس موقع پر ڈویژن بھر سے ماتمی سنگتیں شریک ہوئی اور الوداعی پرسہ پیش کیا 

بہترین کارکردگی پرنقد انعامات تعریفی اسناد ملنے پرمبارک باد

Gujar Khan police congratulated after being awarded

مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر غلام قمر نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت حسین ،مرزا خرم، اخمت حسین اور دیگر ملازمین کو سی پی او راولپنڈی احسن عباسی کی طرف سے بہترین کارکردگی پرنقد انعامات تعریفی اسناد ملنے پرمبارک باد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا

 

Millad News….

سوہنا آیا تے سج گئے گلیاں بازار ،سرکار کی آمد مرحبا ،رحمت دو عالم حضورؐ کے یوم ولادت بارہ ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے گوجرخان میں بھی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ،شہر کے تمام کاروباری مراکز ،سرکاری و نجی عمارتوں پر دلکش اور خوبصورت انداز میں برقی قمقموں کی سجاوٹ خوبصورت نظارہ پیش کررہی ہے ،بازاروں کے علاوہ گلی محلوں میں بھی آرائشی محرابیں خوبصورت جھالریں اور چراغاں تقریباً آخری مراحل میں ہیں گوجرخان کے دیگر علاقوں بیول ،جبر ،مندرہ ،دولتالہ ،قاضیاں ،بھڈانہ ،،کلیام ،جاتلی ،گلیانہ ،سکھو وغیرہ میں بھی بھرپور سجاوٹ اور چراغاں کیا جارہا ہے ،مرکزی جلوس میلاد ریلوے روڈ سے بارہ ربیع الاول کو صبح 8بجے نکالا جائے گا جس میں شہر بھر سے نکلنے والے دیگر جلوس شامل ہونگے ،مرکزی میلاد کمیٹی نے اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے میلاد کے موقع پر لنگر کے بھی وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں جس میں سب سے بڑا پروگرام منہاج القرآن کا ہے جس میں ہزاروں افراد کو باوقار انداز میں پرتکلف کھانا کھلایا جاتا ہے جبکہ بازاروں ،محلوں میں حلوا ،چاول ،سبز چائے وغیرہ کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں 

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 20نومبر کو گوجرخان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان حرمت رسول ؐ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اس کانفرنس سے مرکزی امیر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے شہر بھر میں اس پروگرام کے حوالہ سے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے گزشتہ روز ضلعی امیر جماعت اسلامی حاجی راجہ محمد جواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوجرخان میرج ہال میں منعقد ہونے والی حرمت رسول ؐ کانفرنس کے بارے میں بتایا کہ سراج الحق سمیت معروف مذہبی سکالر بھی خطاب کریں گے پروگرام کے اختتام پر محمد عربیؐ کوئز جس میں ساڑھے تین سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا تھا ان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں قاضی گروپ کے قاضی شوکت محمود کی طرف سے ہزاروں روپے کے نقد انعامات ،شیلڈز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی جبکہ شرکاء سے کہا گیا ہے کہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں ،میقات مکہ ٹورزکی طرف سے عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا

تعزیت

ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر عامروزیر ملک سابق نائب صدر پوٹھوہار پریس کلب راجہ ارشد محمود شہزادہ ارباب نے معروف صحافی راجہ محمد اقبال کی والدہ ، محمد خورشید ملک کے بھائی اور شیخ صلاح الدین کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button