DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Nine out of ten Youth achieve degree with top numbers

تحصیل کلر سیداں سے دس میں 09 نوجوانوں نے امتیازی نمبروں سے قانون کی ڈگر یاں حاصل کر لیں

تحصیل کلر سیداں سے دس میں 09 نوجوانوں نے امتیازی نمبروں سے قانون کی ڈگر یاں حاصل کر لیں،پاس ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ چار کا تعلق یونین کونسل بھلاکھر سے ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر انتظام منعقدہ قانون کے امتحانات میں کلر سیداں کے نواحی موہڑہ وینس کنوہا سے راجہ ارسلان اظہر، بھلاکھر سے راجہ احتشام جنجوعہ،چوہدری محمد آصف آف رجام،چوہدری حمزہ نوید،چوہدری ارسلان نوید سکنائے سکوٹ،راجہ حمزہ صفدر،عرفان شبیر کیانی،افراسیاب کیانی سکنائے بھلاکھر اور حسنین بھٹی سکنہ کلر سیداں نے امتیازی نمبروں سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

Kallar Syedan; Nine out of ten Youths have achieved degree with top numbers , Four are from village Balakhar Raja Eitsham Janjua, Raja Hamza Safdar, Irfan Shabbir Kiyani, Afra Sayab Kiyani and Raja Arsalan Azhar from Morra Vaince, Kanoha, Ch M Asif of Rajam, Ch Hamza Naveed, Arsalan Naveed both from Sakot, Hasnain Bhatti from Kallar Syedan.

سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 127 بوتل شراب سمیت سات کلو چرس برآمد

Kallar police arrest a man with 127 bottles of alcohol 

ایس ایچ اوکلر سیداں انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے آڑھائی ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 127 بوتل شراب سمیت سات کلو چرس برآمد کرلی۔اس دوران 28 مجرم اشتہاری،45 عدالتی مفرور،41 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان،13 پسٹلز، ایک عدد رائفل بمعہ 30 روند جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دس افراد کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔پیر کے روز انہوں نے اپنے آفس میں کلر سیداں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 9 ستمبر تھانہ کلر سیداں میں بطورایس ایچ او چارج سنبھالا تو اس کے فورا بعد ہی علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا تہہ کر لیا تھا اور اس دوران انہوں نے پولیس آفسران کے ہمراہ اپنے اس مشن کو کامیاب کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور منشیات فروشوں کیخلاف 14 مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے سات کلو چرس،127 بوتل اور پانچ لیٹر شراب برآمد کر لیا۔دریں اثناء ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث نہ صرف ملزمان کو گرفتار کر لیا بلکہ وارداتوں کے دوران لوٹا گیا مال بھی برآمد کر لیا۔ چوری کی جانے والی ایک عدد سوزوکی گاڑی بھی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔انہوں نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 28 مجرم اشتہاری،45 عدالتی مفرور اور 41 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کر دیا۔ناجائز اسلحہ کے 08 مقدمات درج ہوئے اورملزمان سے 13 پسٹلز،ایک عدد رائفل اور 30 روند برآمد کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا اولین مشن ہے جس کی وجہ سے میری خواہش پر سی پی او راولپنڈی نے دیہی علاقے کے تھانے میں میری تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔

بڑے جلوس چوآخالصہ اور کلر سیداں سے برآمد ہوں گے

Largest millad processions to take place in Choa Khalsa and Kallar Syedan

عید میلاد النبی ﷺ کلر سیداں اور گردونواح میں بھی پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا ،بڑے جلوس چوآخالصہ اور کلر سیداں سے برآمد ہوں گے جبکہ نواحی دیہات و قصبات سے بھی جلوس نکالے جائیں گے ۔12ربیع الاول کو سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے نکالا جائے گا جس کی قیادت پیر سید منصور حسین شاہ، بابو عبدالقیوم، مولانا سلیمان نقشبندی اور دیگر کریں گے ۔جس میں انچھوہا،پلالہ ملاں خان ،کرگل،حیال پنڈوڑہ ، بھروٹہ ، چوآخالصہ، منیاندہ ، سدھڑی ، سہوٹ بگیال و کنیال، کھناہدہ ، ڈھوک بابا بلند، موہڑہ ہیراں ،پیر حالی ، موہڑہ لنگڑیال،ڈھوک بنگیال، سر صوبہ شاہ، سکرانہ ، ماہلی ، پنڈ میر گالہ ، ٹکال کے جلوس بھی شرکت کریں گے ۔ہزاروں شرکاچار کلو میٹر کا سفر طے کر کے موہڑہ لنگڑیال، سہوٹ صدرہ، لاڑی اڈہ مین بازار چوآخالصہ سے ہوتے ہوئے دوبیرن روڈ پرواقع دارلعلوم انوار القرآن نقشبندیہ چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مفتی لیاقت علی قادری ، مفتی محمود اختر نقشبندی،حاجی محمد شریف، ضمیر رضا ارشدی، حاجی محمد صغیر، ونصر محبوب سبحانی ،راجہ محمد یامین و دیگر خطاب کریں گے جبکہ دوبیرن کلاں میں بھی میلاد النبیﷺ کا جلوس برآمد ہو گا جس سے دن 12بجے مخدم محمد جعفر قریشی ،پیر احمد فاروق زاہد اور دیگر خطاب کریں گے جبکہ کلر سیداں میں مرید چوک سے بڑا جلوس برآمد ہو گا جس کے شرکا چوآ روڈ اور پنڈی روڈ سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے ۔

سر صوبہ شاہ میں بھی مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی

Millad rally to be taken out from Sir sooba shah

مو منو خو شیا ں منا ؤ کملی وا لا آ گیا،تحصیل کلر سید اں میں جشن عید میلا د ا لنبی ﷺ کو پو ر ے مذ ہبی جوش و خر و ش ا و ر عقید ت ا و ر ا حتر ا م سے منا نے کی تیا ر یاں ا پنے عر و ج پر تما م با ز ا ر و ں ا و ر د یہا ت کو ر نگ بر نگی جھنڈ یو ں ا و ر بر قی قمقو ں سے سجا یا جا ر ہا ہے۔کلر اتحاد کونسل بزم رضائے مصطفی نے کلر سیداں شہر کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجا دیا جبکہ سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیر اہتمام بھی شہر اور گردونواح کو سجایا گیا ہے ۔آج بروزمنگل کلرسیداں اور سر صوبہ شاہ سے مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی ۔کلر سیداں میں آج شا م بعد نما ز مغر ب بز م ر ضا ئے مصطفی،بز م غوثیہ مہر یہ کے ز یر ا ہتما م مشعل بر د ا ر جلو س نکا لا جائے گا۔جو چو آ ر و ڈمین با ز ا ر،ٹی ا یم ا ے،پنڈ ی ر و ڈ پر گشت کر کے نو ر مسجد میں ا ختتا م پذ یر ہو گا ۔ سر صوبہ شاہ میں بھی مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی ۔

کلر سیداں کی منڈی مویشیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی

Kallar residents left with major issues regarding situation at Kallar Syedan market

کلر سیداں کی منڈی مویشیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ، انتظامیہ نے سر کاری جگہ نہ ہونے کے باوجود سڑک پر منڈی سجا رکھی ہے جہاں مویشیوں کے علاوہ ہر شے دستیاب ہوتی ہے ۔ہر سوموار کو صبح8بجے سے رات 10بجے تک منڈی کے نام پر شہر کے عین وسط میں چوآروڈ بند رہتی ہے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگتی ہیں ۔گھنٹوں لوگ ہجوم میں پھنسے رہتے ہیں مگر منڈی کے نام پر تہہ بازاری کو فروغ دیا جاتا ہے جس کے لیے انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے ایکا کر رکھا ہے اس طرح دونوں کے اشتراک سے ہزاروں لوگوں کو آزادانہ آمدورفت اور نقل وحمل کے بنیادی حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔شہریوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ منڈی مویشیاں کے نام پر شہر کے وسط میں لگائے جانے والے بے مہار ہجوم کو سڑک اور شہر کے بجائے بائی پاس پر منتقل کیا جائے ۔تاکہ شہر سے گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو سکے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button