DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Millad celebrated in Looni Bazdaran with Pir M Mujtaba Farooq Gull Badshah of Morra Shareef

کلرسیداں کے قریب لو نی بازداراں میں محفل عید میلاد النبیٰ ﷺ

 پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ دربار موہٹرہ شریف راولپنڈی نے کہاہے کہ حضورﷺ کی پیدائش کی جس قدرخوشیاں منائی جائیں کم ہیں لیکن مقصدبعثت ہمارے پیش نظر رہناچاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب لو نی بازداراں میں محفل عید میلاد النبیٰ ﷺ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ پیغمبراسلام ﷺ کی بعثت کے مقاصد میں سب سے پہلا مقصدتلاوت کلام پاک ہے، ہمیں قرآن سے لو لگانی چاہئے۔ دوسرا مقصدتزکیہ نفس ہے، ذہن وقلب کی پاکیزگی کے بغیرکوئی معاشرہ فلاح نہیں پاسکتا، تیسرامقصدقرآن پاک کی تعلیم تھا، پیغمبرﷺ کی زندگی کامطالعہ کیاجائے آپ ﷺ چلتاپھرتاقرآن تھے اور چوتھا مقصدحکمت ودانش کی تعلیم تھا، سیرت طیبہ سراسرحکمت ودانائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ صرف نعرے لگانے سے بات نہیں بنے گی جب تک ہم تعلیمات مصطفوی ﷺ پر عمل پیرانہیں ہوں گے ، ہماری فلاح ممکن نہیں۔ انھوں نے کہاکہ نئی نسل کو عشق رسول ﷺ کی دولت عطا کی جائے اور عشق ومحبت مصطفی ﷺ کاتقاضا ہے کہ ہم سنت نبوی ﷺ پر عمل پیر ا ہوکراپنی دنیا وعاقبت سنواریں۔ ہمارا وجود انسانیت کے باعث نفع ہوناچاہئے۔ انھوں نے کہا کہ آج عالم کفرہمارے درپے ہے اور حیلے بہانوں سے ہمارے ایمانوں کی چیک کیاجارہاہے کہ ہمارارشتہ کس قدر اپنے نبی کے ساتھ مستحکم ہے۔ اپناتعلق رسول اللہ ﷺ سے مستحکم سے مستحکم بناکر ہی ہم دنیا میں عزت وآبرو کے ساتھ زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس موقع پر پیر سید عظمت شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 80 سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 70 سالہ نامزد ملزم منصب دار عرف منشی جو مقتول کا سگا بھائی ہے بھی پر اسرار طور پرلا پتہ ہو گیا

Police fail to trace Munsab Dar who murdered his own brother 

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 80 سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 70 سالہ نامزد ملزم منصب دار عرف منشی جو مقتول کا سگا بھائی ہے بھی پر اسرار طور پرلا پتہ ہو گیا اور ڈیڈھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس اس کا ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ملزم تک پہنچنے کیلئے وارنٹ گرفتار ی بھی حاصل کئے گئے تھے مگر اس کے باوجود اس کی گرفتاری میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل کے بعد ملزم کو اشتہاری قرار دے کر اس کی جائیداد قرق کروائی جائے گی۔دریں اثناء آڑھائی ماہ قبل چوکپنڈوری کے قریب ٹیالہ موڑ پر ملنے والی نامعلوم عورت کی مسخ شدہ نعش کی بھی ابھی تک کوئی شناخت ممکن ہوئی نہ ہی مقتولہ کے وارثان میں سے کسی نے ابھی تک تھانے رابطہ کیا۔مقتولہ کے فنگرز پرنٹ فرانزک لیبارٹری لاہور بھیجوائے گئے تھے جہاں سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کی پانچ انگلیاں قابل شناخت جبکہ دیگر پانچ انگلیاں ناقابل شناخت ہیں۔فنگرز پرنٹ کی سی ڈی تیار کر کے موازنے کیلئے نادرا کو ارسال کی گئی تھی جسے جمع کروانے کے بعد نادرا نے بتایا کہ مقتولہ کے فنگرز پرنٹ کا ریکارڈ ہی یہاں موجود نہیں۔

پوسٹ آفس کلر سیداں میں نادرا صارفین کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا کاؤنٹر غیر فعال ہو گیاہے

Kallar Syedan counter for Nadra consumers fails to start 

پوسٹ آفس کلر سیداں میں نادرا صارفین کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا کاؤنٹر غیر فعال ہو گیاہے۔پوسٹ آفس کے ذمہ دار نے بتایا کہ ایک کلرک خاتون جس نے اس تمام سسٹم کی تربیت حاصل کر رکھی تھی کا تبادلہ چوکپنڈوری ہو گیا جس کے بعد گزشتہ تین ماہ سے نادرا کاؤنٹر بند پڑا ہو ا ہے۔پوسٹ آفس میں نادرا کے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نادرا صارفین نے پوسٹ آفس کلر سیداں کے نادرا کاؤنٹر پر تربیت یافتہ عملہ کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

ریٹائرڈ میجر محمد جاوید کیانی کے برادر نسبتی راجہ امیر زمان کو پنڈ بینسومیں سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz e janaza of Raja Ameer Zaman held in Pind Bainso

ریٹائرڈ میجر محمد جاوید کیانی کے برادر نسبتی راجہ امیر زمان کو پنڈ بینسومیں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد ،ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی ،ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی ،ہارون کمال ہاشمی ،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،ٹھیکیدار محمد بشارت ،غلام نبی بٹ،مسعود احمد بھٹی ،صوفی بشیر خان ،چوہدری جمیل اختر،چوہدری محمد اشفاق،علی افسر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پیر تنویرطارق کی پھوپھی محترمہ کو گاؤں باغ جمیری میں سپرد خاک کر دیا گیا

Aunt of Pir Tanveer Tariq buried in her native village in Baghjmiri

پیر تنویرطارق کی پھوپھی محترمہ کو گاؤں باغ جمیری میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد فیاض،کرنل انیس اکبر،کرنل نعیم اکبر،چوہدری ظفر ،ڈاکٹر ادریس اکبر،چوہدری عابد رحمٰن،چوہدری محمد اصغر،چوہدری توقیر اسلم،حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف کاروباری شیخ قمر الاسلام کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد

Raja Majid Wasim congratulates Sheikh Qamar Al Islam on Umrah pilgrim 

موہڑہ ہیراں چوآخالصہ کے راجہ ماجد وسیم نے معروف کاروباری شیخ قمر الاسلام کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button