DailyNewsKallar Syedan

Pind Bainso; namaz e janaza of Raja Ameer Zaman observed by Hafiz Asif Mahmood kalyami

صوبیدار راجہ امیر زمان تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ خطیب جامع مسجد پنڈبینسو حافظ آصف محمود کلیامی کی امامت میں ہوئی۔

پنڈبینسو کی سماجی و سیاسی شخصیت ماسٹر راجہ قمر زمان، راجہ شیر زمان یوکے اور راجہ خان زمان کے والدِ محترم، حاجی راجہ محمد زمان کے بھائی اور میجر(ر) محمد جاوید جنجوعہ کے برادر نسبتی صوبیدار راجہ امیر زمان تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ خطیب جامع مسجد پنڈبینسو حافظ آصف محمود کلیامی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، ایس ایس پی اسلام آباد جمیل احمد ہاشمی، رہنما تحریک انصاف ہارون احمد کمال ہاشمی، کرنل مقیت راؤ، کرنل واجد، میجر ظہیر، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، سابق ناظمین راجہ عبدالمجید، صوبیدار منظور حسین، کیپٹن محمد اشرف، حاجی مشتاق کیانی اور راجہ محمد نواز، گرداور چوہدری محمد اشفاق، پٹواری عبدالقدوس چوہدری اور چوہدری جمیل اختر ، وائس چیئرمین صوفی محمد حنیف، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، منیر چشتی، ہیڈماسٹر غلام نبی بٹ، رفاقت علی اور راجہ محمد شبیر، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، حافظ خالد محمود نقشبندی، صوبیدار محمد ریاض، کونسلرز صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی، ملک طارق حسین، ملک نذیر، فیاض کیانی، اصغر کیانی، نمبردار ابرار راجہ، راجہ لیاقت یوکے، ملک اشفاق، بابو یعقوب، ڈاکٹر پرویز، بابو اظہر راجہ ، ماسٹر خضر حیات، اساتذہ ، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button