DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Tabi Kalyal club win Kalyal open double wicket tournament held in Islam purra jabber

کلیال اوپن ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ تابی کلیال کلب نے باآسانی جیت لیا،

کلیال اوپن ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ تابی کلیال کلب نے باآسانی جیت لیا،اسلام پورہ جبرمورخہ17,18نومبر کو ہونے والا کلیال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ جس میں بتیس ٹیموں نے حصہ لیا اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری خاور الطاف ،چوہدری شہزاد کلیال ،چوہدری خالد کلیال ،چوہدری عدنان ڈہوک شیرو ،چوہدری آصف کلیال یوکے و دیگر تھے جبکہ اس ٹورنامنٹ مہمان خصوصی حاجی الطاف کلیال ،صوبیدار حاجی اشرف ،خواجہ ارشدیوکے ،جمیل چینی یوکے،چوہدری عرفان فانی ڈہوک شیرو ،راجہ اخلاق کیانی یوکے ،شیخ قیصر قیوم ،ممراز شیخ ،چوہدری عامر ڈہوک شیرو تھے فائنل میچ چوہدری عاصم موہڑہ بھٹیاں اور تابی کلیال کلب ڈہوک قادر بخش کے درمیان ہوا جس میں تابی کلیال اور خاور کلیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مقررہ دو اوورز میں عاصم کلب کو اٹتیس رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں عاصم کلب صرف بارہ رنز بنا سکی اسی طرح تابی کلب نے چھبیس رنز سے ٹورنامنٹ جیت لیاجبکہ ٹورنامنٹ اناؤنسرماسٹر طیب بھٹی تھے ،کرکٹ شائقین نے مبارکباد پیش کی آئے دن کرکٹ کے ٹورنامنٹ منعقد ہو رہے ہیں لیکن حکومتی عدم توجہ کے باجود ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آ رہاہے اہلیان علاقہ نے ایم پی چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک اچھے کرکٹ گراؤنڈ کا تحفہ دیں تاکہ نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں مزید بہتر کر سکیں ۔

Gujar Khan; Tabi Kalyal club have won Kalyal open double wicket tournament held in Islam purra jabber , where 32 teams from surrounding region participated.

بروز سوموار دن 1بجے تا نماز عصر بمقام موہڑی بلیام جبرمیں زیر صدارت پیر محمود اختر نقشبندی ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ

Millad to be held in Moori Balyam Jabber on Monday

 بروز سوموار دن 1بجے تا نماز عصر بمقام موہڑی بلیام جبرمیں زیر صدارت پیر محمود اختر نقشبندی ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ و دارالعلوم محی السلام صدیقیہ موہڑی بلیام جبر کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب حضرت پیر شمس العارفین نقشبندی کا ہوگا اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے 

بھڈانہ میں سجاوٹ اور جلوس کی انتظامات کو ختمی شکل دی گئی

Plans completed for millad in Bhadana 

انجمن غلامان مصطفیﷺ بھڈانہ کا سالانہ اجلاس زیر صدارت قاری محمد نواز چشتی منعقد ہواجس میں علاقے کی سیاسی سماجی اور مذہبی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں بارہ ربیع الاؤل کے دن کو بھڈانہ میں سجاوٹ اور جلوس کی انتظامات کو ختمی شکل دی گئی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حسب سابق انجمن غلامان مصطفی کمیٹی اس سال بھی ڈیکوریشن اور لائٹنگ کے حوالے سے بہترین کارکردگی حاصل کرئے گی ۔

تعزیت کا اظہار

بیول پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ صدر تحصیل گوجرخان شیخ طارق سیٹھی کی نانی کی وفات پر مقامی صحافی شیخ پرویز اختر ،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے،

جبر بیول پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری شیخ محمد اخلاق شاہد محمود منگی ،چوہدری مظہر حسین ،موبین ہاشمی ،محمد سلیمان احمد ،شیخ عابد ،ممراز شیخ ،طاہر وسیم ،یسن ہاشمی ،راجہ نوید قاضیاں نے شرکت کی اجلاس میں صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان راجہ محمد اقبال کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی ،

Show More

Related Articles

Back to top button